المزمل ⁦۷۳:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۴ · پارہ ۲۹

إِنَّ لَكَ فِي ٱلنَّهَارِ سَبۡحٗا طَوِيلٗا

Inna laka fee annahari sabhantaweela

تراجم

یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. سَبْحٌ کے معنی ہیں الْجَرْيُ وَالدَّوَرَان (چلنا اور پھرنا)یعنی دن کے وقت دنیاوی مصروفیتوں کا ہجوم رہتا ہے ۔یہ پہلی بات ہی کی تائید ہے ۔یعنی رات کو نماز اور تلاوت زیادہ مفید اور موثر ہے ۔یعنی اس پر مداومت کر دن ہو یا رات اللہ کی تسبیح و تحمید اور تکبر و تحلیل کرتا رہ۔

دن میں تو تم لمبی مصروفیت میں رواں دواں رہتے ہو۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی دن کا وقت چونکہ دوسرے کاموں میں مصروفیت کا وقت ہوتا ہے، اس لیے اس میں اتنی دلجمعی کے ساتھ عبادت مشکل ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  2. لَكَlakaآپ کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلنَّهَارِl-nahāriدن
    مادہ
    نهر
    اصل لفظ
    نَهار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. سَبْحًاsabḥanمصروفیات میں
    مادہ
    سبح
    اصل لفظ
    سَبْح
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. طَوِيلًاṭawīlanطویل۔ لمبی
    مادہ
    طول
    اصل لفظ
    طَوِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے (١) ٧۔١ یعنی رات کو نماز اور تلاوت زیادہ مفید اور موثر ہے، یعنی اس پر ہمیشگی کر، دن ہو یا رات، اللہ کی تسبیح و تمحید اور تکبیر و تہلیل کرتا رہ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan