المزمل ۷۳:۲
قُمِ ٱلَّيۡلَ إِلَّا قَلِيلٗا
Qumi allayla illa qaleela
تراجم
رات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہوجاؤ مگر کم.
رات کا تھوڑا حصہ چھوڑ کر باقی رات میں (عبادت کے لیے) کھڑے ہوجایا کرو۔ [1]
- : اس آیت میں آپ کو تہجد کی نماز کا حکم دیا گیا ہے، اکثر مفسرین کے مطابق شروع میں تہجد کی نماز نہ صرف آنحضرت ﷺ پر ؛ بلکہ تمام صحابہ پر فرض کردی گئی تھی، اور اس کی مقدار کم سے کم ایک تہائی رات مقرر فرمائی گئی تھی، یہ فرضیت بعض روایات کی رو سے سال بھر تک جاری رہی، بعد میں اسی سورت کی آیت نمبر 20 نازل ہوئی جس نے تہجد کی فرضیت منسوخ کردی جیسا کے اس آیت کی تشریح میں آنے والا ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
رات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہو جاؤ مگر کم (١)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan