المزمل ⁦۷۳:۱۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۴ · پارہ ۲۹

فَكَيۡفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرۡتُمۡ يَوۡمٗا يَجۡعَلُ ٱلۡوِلۡدَٰنَ شِيبًا

Fakayfa tattaqoona in kafartum yawmanyajAAalu alwildana sheeba

تراجم

تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناه پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کردے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. شیب، أشیب کی جمع ہے قیامت والے دن کی ہولناکی بیان کی کہ واقع اس دن بچے بوڑھے ہوجائیں گے یا تمثیل کے طور پر کہا گیا۔حدیث میں بھی آتا ہے کہ قیامت والے دن اللہ آدم (عليه السلام) کو کہے گا اپنی اولاد میں سے 999۔اس وقت حمل والی عورتوں کا حمل گر جائے گا اور بچے بوڑھے ہو جائیں گے ،یہ بات صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کو بہت شاق گزری اور ان کے چہرے فق ہو گئے۔تو نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ قوم یاجوج وماجوج میں 999 ہوں گے اور تم سے ایک اللہ کی رحمت سےمجھے امید ہے کہ تمام جنتیوں میں سے آدھا تم ہم لوگ ہوں گے۔(الحدیث البخاري، تفسير سورة الحج)

اگر تم بھی نہ مانے تو پھر اس دن سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَيْفَfakayfaتو کس طرح
    مادہ
    كيف
    اصل لفظ
    كَيْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  2. تَتَّقُونَtattaqūnaتم بچو گے
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    اتَّقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  4. كَفَرْتُمْkafartumکفر کیا تم نے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. يَوْمًاyawmanاس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. يَجْعَلُyajʿaluجو کردے گا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. ٱلْوِلْدَٰنَl-wil'dānaبچوں کو
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلِيد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. شِيبًاshībanبوڑھا
    مادہ
    شيب
    اصل لفظ
    شِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناہ پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا (١) ١٧۔١ قیامت والے دن کی ہولناکی بیان کی کہ واقع اس دن بچے بوڑھے ہوجائیں گے یا تمثیل کے طور پر کہا گیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan