المزمل ⁦۷۳:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۴ · پارہ ۲۹

يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلۡجِبَالُ كَثِيبٗا مَّهِيلًا

Yawma tarjufu al-ardu waljibaluwakanati aljibalu katheeban maheela

تراجم

جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ عذاب اس دن ہوگا جس دن زمین پہاڑ بھونچال سے تہ وبالا ہو جائیں گے اور بڑے بڑے پر ہیبت پہاڑ ریت کے ٹیلوں کی طرح بےحثییت ہو جائیں گے۔ کثیب ریت کا ٹیلا، مھیلا کا معنی بھربھری پیروں کے نچیے سے نکل جانے والی ریت۔

اس دن جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے، اور سارے پہاڑ ریت کے بکھرے ہوئے تودے بن کر رہ جائیں گے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَyawmaجس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  2. تَرْجُفُtarjufuکانپے گی
    مادہ
    رجف
    اصل لفظ
    تَرْجُفُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلْأَرْضُl-arḍuزمین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. وَٱلْجِبَالُwal-jibāluاور پہاڑ
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  5. وَكَانَتِwakānatiاور ہوں گے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  6. ٱلْجِبَالُl-jibāluپہاڑ
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. كَثِيبًاkathībanٹیلے
    مادہ
    كثب
    اصل لفظ
    كَثِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. مَّهِيلًاmahīlanبکھرے ہوئے
    مادہ
    هيل
    اصل لفظ
    مَهِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جس دن زمین اور پہاڑ تھر تھرائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے۔ (۱) ۱٤۔۱یعنی یہ عذاب اس دن ہوگا جس دن زمین پہاڑ بھونچال سے تہ وبالا ہو جائیں گے اور بڑے بڑے پر ہیبت پہاڑ ریت کے ٹیلوں کی طرح بےحثییت ہو جائیں گے۔ کثیب ریت کا ٹیلا، مھیلا کا معنی بھربھری پیروں کے نچیے سے نکل جانے والی ریت۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan