القيامة ۷۵:۵
بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ
Bal yureedu al-insanu liyafjura amamah
تراجم
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.[1]
- یعنی اس امید پر نافرمانی اور حق کا انکار کرتا ہے کہ کون سی قیامت آنی ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ انسان چاہتا یہ ہے کہ اپنی آگے کی زندگی میں بھی ڈھٹائی سے گناہ کرتا ہے۔ [1]
- :۔ یعنی آخرت کی زندگی کا انکار یہ لوگ کسی علمی دلیل کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس لیے کرتے ہیں تاکہ آئندہ بھی وہ بےخوف و خطر گناہ کرتے رہیں، اور آخرت کا تصور ان کے لیے اپنی نفسانی خواہشات پوری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ بنے۔
لفظ بہ لفظ
- بَلْbalبلکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- بَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ اضراب
- يُرِيدُyurīduچاہتا ہے
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْإِنسَٰنُl-insānuانسان
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- إِنسان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِيَفْجُرَliyafjuraکہ گناہ کرتا ہے
- مادہ
- فجر
- اصل لفظ
- يَفْجُرَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل
- أَمَامَهُۥamāmahuاپنے آگے
- مادہ
- امم
- اصل لفظ
- أَمام
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان · ضمیرِ شخصی
تفسیر
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے (١) ٥۔١ یعنی اس امید پر نافرمانی اور حق کا انکار کرتا ہے کہ کون سی قیامت آنی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan