القيامة ⁦۷۵:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۷ · پارہ ۲۹

أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ

Ayahsabu al-insanu allannajmaAAa AAithamah

تراجم

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ جواب قسم ہے انسان سے مراد یہاں کافر اور بےدین انسان ہے جو قیامت کو نہیں مانتا۔ اس کا گمان غلط ہے، اللہ تعالٰی یقینا انسانوں کے اجزا کو جمع فرمائے گا یہاں ہڈیوں کا بطور خاص ذکر ہے، اس لیئے کہ ہڈیاں ہی پیدائش کا اصل ڈھانچہ اور قالب ہیں۔

کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو اکٹھا نہیں کرسکیں گے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَيَحْسَبُayaḥsabuکیا سمجھتا ہے
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل
  2. ٱلْإِنسَٰنُl-insānuانسان
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. أَلَّنallanکہ ہرگز نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری · حرفِ نفی
  4. نَّجْمَعَnajmaʿaہم جمع کریں گے
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    جَمَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. عِظَامَهُۥʿiẓāmahuاس کی ہڈیوں کو
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عِظام
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی

تفسیر

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں (١)۔ ٣۔١ یہ جواب قسم ہے انسان سے مراد یہاں کافر اور بےدین انسان ہے جو قیامت کو نہیں مانتا۔ اس کا گمان غلط ہے، اللہ تعالٰی یقینا انسانوں کے اجزا کو جمع فرمائے گا یہاں ہڈیوں کا بطور خاص ذکر ہے، اس لیئے کہ ہڈیاں ہی پیدائش کا اصل ڈھانچہ اور قالب ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan