القيامة ⁦۷۵:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۷ · پارہ ۲۹

وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ

Wala oqsimu binnafsi allawwamat

تراجم

اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی بھلائی پر بھی کرتا ہے کہ زیادہ کیوں نہیں کی۔ اور برائی پر بھی، کہ اس سے باز کیوں نہیں آتا؟ دنیا میں بھی جن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں ان کے نفس انہیں ملامت کرتے ہیں، تاہم آخرت میں تو سب کے ہی نفس ملامت کریں گے۔

اور قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی۔ [1] (کہ ہم انسان کو ضرور دوبارہ زندہ کریں گے)

Mufti Taqi Usmani
  1. : ملامت کرنے والے نفس سے مراد انسان کا وہ ضمیر ہے جو اسے غلط کاموں پر ملامت کرتا ہے۔ نفس انسان کی اس اندرونی کیفیت کا نام ہے جس میں خواہشات اور ارادے پیدا ہوتے ہیں۔ قرآن کریم نے تین قسم کے نفس کا ذکر فرمایا ہے۔ ایک نفس امارہ یعنی برائی پر مائل کرنے والا (دیکھئے : 53)۔ دوسرے نفس لوامہ جس کا اس آیت میں ذکر فرمایا گیا ہے اور جو اچھائی کی طرف مائل کرتا اور برائی پر ملامت کرتا ہے۔ تیسرے نفس مطمئنہ (دیکھئے : 27)۔ اس سے مراد وہ نفس ہے جو مسلسل کوشش کر کے اچھائی پر مطمئن ہوگیا ہو، اور برائی کے تقاضے اس میں یا تو پیدا ہی نہ ہوتے ہوں، یا بہت کمزور ہوگئے ہوں۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے نفس لوامہ کی قسم کھائی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کی طبیعت میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا مادہ رکھا ہے جو اسے برائی پر ملامت کرتا رہتا ہے۔ انسان کو غور کرنا چاہیے کہ یہ ملامت کرنے والی چیز جو خود اس کے وجود میں رکھی ہوئی ہے، خود اس بات کی دلیل ہے کہ جس ذات نے اسے پیدا کیا ہے، اس نے ساتھ ساتھ اس کو ایک تنبیہ کرنے والا وجود عطا فرما دیا ہے۔ اگر آخرت آنے والی نہ ہوتی، اور انسان کو اس کے اچھے برے اعمال کا بدلہ ملنے والا نہ ہوتا تو اس نفس لوامہ کی کیا ضرورت تھی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَآwalāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. أُقْسِمُuq'simuمیں قسم کھاتا ہوں
    مادہ
    قسم
    اصل لفظ
    أَقْسَمُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِٱلنَّفْسِbil-nafsiنفس کی
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱللَّوَّامَةِl-lawāmatiجو ملامت کرنے والا ہے
    مادہ
    لوم
    اصل لفظ
    لَوّامَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے والا ہو (١)۔ ٢۔١ یعنی بھلائی پر بھی کرتا ہے کہ زیادہ کیوں نہیں کی۔ اور برائی پر بھی، کہ اس سے باز کیوں نہیں آتا؟ دنیا میں بھی جن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں ان کے نفس انہیں ملامت کرتے ہیں، تاہم آخرت میں تو سب کے ہی نفس ملامت کریں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan