القيامة ۷۵:۳۸
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةٗ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
Thumma kana AAalaqatan fakhalaqafasawwa
تراجم
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.[1]
- فَسَوَّیٰ، یعنی اسے ٹھیک ٹھاک کیا اور اس کی تکمیل کی اور اس میں روح پھونکی۔
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اسے بنایا، اور اسے ٹھیک ٹھاک کیا، [1]
- : انسانی تخلیق کے تمام مراحل کا تذکرہ سورة مومنون : 14 میں فرمایا گیا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- كَانَkānaتھا
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- عَلَقَةًʿalaqatanجما ہوا خون
- مادہ
- علق
- اصل لفظ
- عَلَقَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَخَلَقَfakhalaqaپھر اس نے پیدا کیا
- مادہ
- خلق
- اصل لفظ
- خَلَقَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- فَسَوَّىٰfasawwāپھر درست کردیا
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- سَوَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
تفسیر
پھر لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا (١) ٣٨۔١ فَسَوَّیٰ، یعنی اسے ٹھیک ٹھاک کیا اور اس کی تکمیل کی اور اس میں روح پھونکی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan