القيامة ⁦۷۵:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۸ · پارہ ۲۹

وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ

Waqeela man raq

تراجم

اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک[1] کرنے واﻻ ہے؟

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی حاضرین میں سے کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ سے تمہیں موت کے پنجے سے چھڑا لے۔ بعض نے اس کا ترجمہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کی روح کون لے کر چڑھے گا ملائکہ رحمت یا ملائکہ عذاب؟ اس صورت میں یہ قول فرشتوں کا ہے۔

اور (تیمار داروں کی طرف سے) کہا جائے گا کہ : ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جب کوئی شخص موت کے قریب پہنچ کر بستر سے لگ جاتا ہے تو اس کے تیمار دار اس کے علاج کی کوشش کرتے ہیں، اسی علاج کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کسی سے جھاڑ پھونک کرائی جائے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقِيلَwaqīlaاور کہہ دیاجائے گا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. مَنْmanکون ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  3. رَاقٍrāqinجھاڑ پھونک کرنے والا
    مادہ
    رقي
    اصل لفظ
    راق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک (١) کرنے والا ہے؟ ٢٧۔١ یعنی حاضرین میں سے کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ سے تمہیں موت کے پنجے سے چھڑا لے۔ بعض نے اس کا ترجمہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کی روح کون لے کر چڑھے گا ملائکہ رحمت یا ملائکہ عذاب؟ اس صورت میں یہ قول فرشتوں کا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan