الدخان
Ad-Dukhaan
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
حم۔
وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ
آیت ۴۴:۲ کھولیںقسم ہے اس کتاب کی جو حق کو واضح کرنے والی ہے۔
إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةٖ مُّبَٰرَكَةٍۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
آیت ۴۴:۳ کھولیںکہ ہم نے اسے ایک مبارک رات میں اتارا ہے۔ [1] (کیونکہ) ہم لوگوں کو خبردار کرنے والے تھے۔
- : اس سے مراد شب قدر ہے، کیونکہ اسی رات میں قرآن کریم لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل کیا گیا، اور پھر وہاں سے تھوڑا تھوڑا کر کے آنحضرت ﷺ پر نازل ہوتا رہا۔
فِيهَا يُفۡرَقُ كُلُّ أَمۡرٍ حَكِيمٍ
آیت ۴۴:۴ کھولیںاسی رات میں ہر حکیمانہ معاملہ ہمارے حکم سے طے کیا جاتا ہے۔ [1]
- : اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال میں جو اہم واقعات ہونے والے ہوتے ہیں مثلاً یہ کہ فلاں شخص پیدا ہوگا، اسے اتنا رزق دیا جائے گا، فلاں کا انتقال ہوگا، یہ ساری باتیں عملی تنفیذ کے لیے متعلقہ فرشتوں کے حوالے کردی جاتی ہیں۔
أَمۡرٗا مِّنۡ عِندِنَآۚ إِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِينَ
آیت ۴۴:۵ کھولیں(نیز) ہم ایک پیغمبر بھیجنے والے تھے۔
رَحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
آیت ۴۴:۶ کھولیںتاکہ تمہارے رب کی طرف سے رحمت کا معاملہ ہو۔ یقینا وہی ہے جو ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔
رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
آیت ۴۴:۷ کھولیںجو سارے آسمانوں اور زمین کا اور ان کے درمیان ہر چیز کا رب ہے، اگر تم واقعی یقین کرنے والے ہو۔
لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۴۴:۸ کھولیںاس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ زندگی بھی دیتا ہے، اور موت بھی، وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے گزرے ہوئے باپ دادوں کا بھی رب
بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ يَلۡعَبُونَ
آیت ۴۴:۹ کھولیں(پھر بھی کافر ایمان نہیں لاتے) بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے کھیل کر رہے ہیں۔
فَٱرۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَأۡتِي ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٖ مُّبِينٖ
آیت ۴۴:۱۰ کھولیںلہذا اس دن کا انتظار کرو جب آسمان ایک واضح دھواں لے کر نمودار ہوگا۔
يَغۡشَى ٱلنَّاسَۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٞ
آیت ۴۴:۱۱ کھولیںجو لوگوں پر چھا جائے گا۔ [1] یہ ایک دردناک سزا ہے
- : اس آیت کی تفسیر حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے یہ مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کافروں کو متنبہ کرنے کے لیے انہیں ایک سخت قحط میں مبتلا فرما دیا تھا، اس وقت لوگ بھوک کی شدت کے عالم میں جب آسمان کی طرف دیکھتے تو انہیں آسمان پر دھواں ہی دھواں چھایا ہوا معلوم ہوتا تھا۔ اس آیت میں اس قحط سالی کی پیشین گوئی کی گئی ہے، اور فرمایا گیا ہے کہ کافروں کو سزا کے طور پر ایسے قحط میں مبتلا کیا جائے گا کہ انہیں بھوک کی وجہ سے آسمان پر دھواں ہی دھواں نظر آئے گا، اور اس وقت یہ لوگ وعدہ کریں گے کہ اگر یہ قحط ہم سے دور ہوگیا تو ہم ایمان لے آئیں گے، لیکن جب قحط دور ہوگا تو اپنے وعدے سے پھر کر دوبارہ شرک کی طرف لوٹ جائیں گے۔
رَّبَّنَا ٱكۡشِفۡ عَنَّا ٱلۡعَذَابَ إِنَّا مُؤۡمِنُونَ
آیت ۴۴:۱۲ کھولیں(اس وقت یہ لوگ کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم سے یہ عذاب دور کر دیجئے، ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔
أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكۡرَىٰ وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُولٞ مُّبِينٞ
آیت ۴۴:۱۳ کھولیںان کو نصیحت کہاں ہوتی ہے ؟ حالانکہ ان کے پاس ایسا پیغمبر آیا ہے جس نے حقیقت کو کھول کر رکھ دیا ہے۔
ثُمَّ تَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ وَقَالُواْ مُعَلَّمٞ مَّجۡنُونٌ
آیت ۴۴:۱۴ کھولیںپھر بھی یہ لوگ اس سے منہ موڑے رہے، اور کہنے لگے کہ : یہ سکھایا پڑھایا ہوا ہے، دیوانہ ہے۔
إِنَّا كَاشِفُواْ ٱلۡعَذَابِ قَلِيلًاۚ إِنَّكُمۡ عَآئِدُونَ
آیت ۴۴:۱۵ کھولیں(اچھا) ہم عذاب کو کچھ عرصے تک ہٹا دیتے ہیں۔ یقین ہے کہ تم پھر اسی حالت پر لوٹ آؤ گے۔
يَوۡمَ نَبۡطِشُ ٱلۡبَطۡشَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
آیت ۴۴:۱۶ کھولیںجس دن ہماری طرف سے سب سے بڑی پکڑ ہوگی، اس دن ہم پورا انتظام لے لیں گے۔ [1]
- : یعنی اس وقت تو یہ عذاب ان سے دور کردیا جائے گا، لیکن جب قیامت میں ان کی پکڑ ہوگی، اس وقت انہیں پورے عذاب کا سامنا کرنا ہوگا۔
۞وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَجَآءَهُمۡ رَسُولٞ كَرِيمٌ
آیت ۴۴:۱۷ کھولیںاور ان سے پہلے ہم نے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز پیغمبر آئے تھے۔
أَنۡ أَدُّوٓاْ إِلَيَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
آیت ۴۴:۱۸ کھولیں(اور انہوں نے کہا تھا کہ) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو۔ [1] میں تمہاری طرف ایک امانت دار پیغمبر بن کر آیا ہوں۔
- : اس سے مراد بنو اسرائیل ہیں جن کو فرعون نے غلام بنایا ہوا تھا۔ دیکھئے سورة طٰہٰ : 47
وَأَن لَّا تَعۡلُواْ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنِّيٓ ءَاتِيكُم بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ
آیت ۴۴:۱۹ کھولیںاور یہ کہ : اللہ کے آگے سرکشی مت کرو، میں تمہارے پاس ایک کھلی ہوئی دلیل پیش کرتا ہوں۔
وَإِنِّي عُذۡتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمۡ أَن تَرۡجُمُونِ
آیت ۴۴:۲۰ کھولیںاور میں اس بات سے اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی پناہ لیتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو۔ [1]
- : فرعون نے حضرت موسیٰ ؑ کو ان کی دعوت کے جواب میں قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ یہ ان کا جواب ہے۔
وَإِن لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ لِي فَٱعۡتَزِلُونِ
آیت ۴۴:۲۱ کھولیںاور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ [1]
- : یعنی اگر میری دعوت پر ایمان نہ لاؤ تو کم سے کم مجھے چھوڑ دو کہ میں حق کا پیغام ان لوگوں کو پیش کروں جو ماننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور مجھے تکلیف پہنچانے اور میرے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہو۔
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوۡمٞ مُّجۡرِمُونَ
آیت ۴۴:۲۲ کھولیںپھر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ یہ مجرم لوگ ہیں۔
فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
آیت ۴۴:۲۳ کھولیں(اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) اچھا تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ۔ تمہارا پیچھا ضرور کیا جائے گا۔
وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندٞ مُّغۡرَقُونَ
آیت ۴۴:۲۴ کھولیںاور تم سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا [1] یقینا یہ لشکر ڈبویا جائے گا۔
- : مطلب یہ ہے کہ جب تمہارے راستے میں سمندر آجائے گا تو تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سمندر کو ٹھہرا کر راستہ بنادیں گے۔ جب تم اس سے پار ہوجاؤ تو اس بات کی فکر نہ کرنا کہ سمندر میں جو راستہ بنا ہوا ہے۔ وہ فرعون کے لشکر کے بھی کام آئے گا، اور وہ سمندر پار کر کے ہمارا تعاقب جاری رکھیں گے، بلکہ سمندر کو ویسا ہی ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا۔ اللہ تعالیٰ خود ان کو ڈبونے کے لیے سمندر کو پھر پہلی حالت میں واپس کردیں گے۔ اس واقعے کی تفصیل سورة یونس : 90 تا 92 اور سورة شعراء : 56 تا 67 میں گذر چکی ہے۔
كَمۡ تَرَكُواْ مِن جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ
آیت ۴۴:۲۵ کھولیںکتنے باغات اور چشمے تھے جو یہ لوگ چھوڑ گئے۔
وَزُرُوعٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ
آیت ۴۴:۲۶ کھولیںاور کتنے کھیت اور شاندار مکانات۔
وَنَعۡمَةٖ كَانُواْ فِيهَا فَٰكِهِينَ
آیت ۴۴:۲۷ کھولیںاور عیش کے کتنے سامان جن میں وہ مزے کر رہے تھے۔
كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ
آیت ۴۴:۲۸ کھولیںان کا انجام اسی طرح ہوا، اور ہم نے ان سب چیزوں کا وارث ایک دوسری قوم کو بنادیا۔
فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَا كَانُواْ مُنظَرِينَ
آیت ۴۴:۲۹ کھولیںپھر نہ ان پر آسمان رویا نہ زمین، اور نہ ان کو کچھ مہلت دی گئی۔
وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ
آیت ۴۴:۳۰ کھولیںاور بنی اسرائیل کو ہم نے ذلت کے عذاب سے نجات دے دی،
مِن فِرۡعَوۡنَۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيٗا مِّنَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ
آیت ۴۴:۳۱ کھولیںیعنی فرعون سے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا سرکش، حد سے گزرے ہوئے لوگوں میں سے تھا۔
وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۴۴:۳۲ کھولیںاور ہم نے ان کو اپنے علم کے مطابق جہان والوں پر فوقیت دی۔
وَءَاتَيۡنَٰهُم مِّنَ ٱلۡأٓيَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٞاْ مُّبِينٌ
آیت ۴۴:۳۳ کھولیںاور ان کو ایسی نشانیاں دیں جن میں کھلا ہوا انعام تھا۔ [1]
- : اس سے مراد وہ انعامات ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بنو اسرائیل پر فرمائے، مثلاً من وسلوی نازل کرنا، پتھر سے چشمے نکال دینا وغیرہ، جن کا ذکر سورة بقرہ : 47 تا 58 میں فرمایا ہے۔
إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ
آیت ۴۴:۳۴ کھولیںیہ لوگ صاف کہتے ہیں۔
إِنۡ هِيَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِينَ
آیت ۴۴:۳۵ کھولیںکہ : اور کچھ نہیں ہے، بس ہماری وہی پہلی موت ہوگی اور ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔
فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۴۴:۳۶ کھولیںاگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو اٹھا لاؤ۔
أَهُمۡ خَيۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٖ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ
آیت ۴۴:۳۷ کھولیںبھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم [1] اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا۔ (کیونکہ) وہ یقینی طور پر مجرم لوگ تھے۔
- : تبع دراصل یمن کے بادشاہوں کا لقب تھا، قرآن کریم نے یہ متعین نہیں فرمایا کہ یہاں کونسا تبع مراد ہے، حافظ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں فرمایا ہے کہ یہاں مراد وہ تبع ہے جس کا نام اسعد ابوکریب تھا، یہ آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری سے سات سو سال پہلے گزرا ہے، یہ خود دین موسوی پر تھا، جو اس وقت دین برحق تھا، ایمان لے آیا تھا ؛ لیکن اس کی قوم نے بعد میں بت پرستی اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں ان پر عذاب آیا۔
وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ
آیت ۴۴:۳۸ کھولیںاور ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں بےفائدہ کھیل کرنے کے لیے پیدا نہیں کردی ہیں۔
مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
آیت ۴۴:۳۹ کھولیںہم نے انہیں برحق مقصد ہی کے لیے پیدا کیا ہے، [1] لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔
- : اگر آخرت کا انکار کردیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ایسا دن آنے والا نہیں ہے جس میں نیک لوگوں کو انعام اور ظالموں کو سزا دی جائے، اور اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات (معاذ اللہ) یونہی بےفائدہ کھیل کے طور پر پیدا کردی ہے۔
إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِيقَٰتُهُمۡ أَجۡمَعِينَ
آیت ۴۴:۴۰ کھولیںحقیقت یہ ہے کہ فیصلے کا دن ان سب کی مقررہ میعاد ہے۔
يَوۡمَ لَا يُغۡنِي مَوۡلًى عَن مَّوۡلٗى شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ
آیت ۴۴:۴۱ کھولیںجس دن کوئی حمایتی کسی حمایتی کے ذرا بھی کام نہیں آئے گا اور ان میں سے کسی کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔
إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت ۴۴:۴۲ کھولیںسوائے اس کے جس پر اللہ رحم فرمائے۔ یقینا وہ مکمل اقتدار کا مالک بھی ہے اور بہت مہربان ہے۔
إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ
آیت ۴۴:۴۳ کھولیںیقین جانو کہ زقوم کا درخت،۔
طَعَامُ ٱلۡأَثِيمِ
آیت ۴۴:۴۴ کھولیںگنہگار کا کھانا ہوگا۔
كَٱلۡمُهۡلِ يَغۡلِي فِي ٱلۡبُطُونِ
آیت ۴۴:۴۵ کھولیںتیل کی تلچھٹ جیسا۔ وہ لوگوں کے پیٹ میں اس طرح جوش مارے گا۔
كَغَلۡيِ ٱلۡحَمِيمِ
آیت ۴۴:۴۶ کھولیںجیسے کھولتا ہوا پانی۔
خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۴۴:۴۷ کھولیں(فرشتوں سے کہا جائے گا) اس کو پکڑو، اور گھسیٹ کر دوزخ کے بیچوں بیچ تک لے جاؤ۔
ثُمَّ صُبُّواْ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِيمِ
آیت ۴۴:۴۸ کھولیںپھر اس کے سر کے اوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو۔
ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُ
آیت ۴۴:۴۹ کھولیں(کہا جائے گا کہ) لے چکھ۔ تو ہی ہے وہ بڑا صاحب اقتدار، بڑا عزت والا۔ [1]
- : یعنی دنیا میں تو اپنے آپ کو بڑا صاحب اقتدار اور بڑا با عزت سمجھتا تھا اور اس پر تجھے گھمنڈ تھا، آج اپنی یہ حالت دیکھ لے کہ تکبر، گھمنڈ اور حق کے انکار کا انجام کیا ہوتا ہے ؟
إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ
آیت ۴۴:۵۰ کھولیںیہ وہی چیز ہے جس کے بارے میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے۔
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٖ
آیت ۴۴:۵۱ کھولیں(دوسری طرف) پرہیزگار لوگ یقینا امن وامان والی جگہ میں ہوں گے۔
فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ
آیت ۴۴:۵۲ کھولیںباغات میں اور چشموں میں۔
يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت ۴۴:۵۳ کھولیںوہ آمنے سامنے بیٹھے ہوئے سندس اور استبرق کا لباس پہنے ہوں گے۔ [1]
- : یہ دونوں ریشمی کپڑوں کی دو قسمیں ہیں۔ سندس باریک اور استبرق دبیز ہوتا ہے، لیکن جنت کے سندس اور استبرق کی صحیح کیفیت اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ
آیت ۴۴:۵۴ کھولیںان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کا ان سے بیاہ کردیں گے۔
يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ
آیت ۴۴:۵۵ کھولیںوہ وہاں بڑے اطمینان سے ہر قسم کے میوے منگواتے ہوں گے۔
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۴۴:۵۶ کھولیںجو موت ان کو پہلی آچکی تھی، اس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔
فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكَۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
آیت ۴۴:۵۷ کھولیںیہ سب تمہارے پروردگار کی طرف سے فضل ہوگا۔ (انسان کے لیے) زبردست کامیابی یہی ہے۔
فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ
آیت ۴۴:۵۸ کھولیںغرض (اے پیغمبر) ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان بنادیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں
فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ
آیت ۴۴:۵۹ کھولیںاب تم بھی انتظار کرو، یہ لوگ بھی انتظار کر رہے ہیں۔ [1]
- : یہ لوگ تو جھٹلانے کے انداز میں قیامت کا انتظار کر رہے ہیں، اور آنحضرت ﷺ کو تصدیق کے ساتھ اس کے انتظار کا حکم دیا گیا ہے کہ اس وقت ساری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی، اور ان کافروں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔