الدخان ۴۴:۲۳
فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
Faasri biAAibadee laylan innakummuttabaAAoon
تراجم
(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا[1] پیچھا کیا جائے گا.
- چنانچہ اللہ نے دعا قبول فرمائی اور انہیں حکم دیا کہ بنی اسرائیل کو راتوں رات لے کر یہاں سے نکل جاؤ۔ اور دیکھو ! گھبرانا نہیں، تمہارا پیچھا بھی ہوگا۔
(اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) اچھا تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ۔ تمہارا پیچھا ضرور کیا جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَسْرِfa-asriتو لے چل
- مادہ
- سري
- اصل لفظ
- أَسْرَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- بِعِبَادِىbiʿibādīمیرے بندوں کو
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- لَيْلًاlaylanراتوں رات
- مادہ
- ليل
- اصل لفظ
- لَيْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنَّكُمinnakumبیشک تم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- مُّتَّبَعُونَmuttabaʿūnaتم پیچھا کیے جانے والے ہو
- مادہ
- تبع
- اصل لفظ
- مُتَّبَع
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا (١) پیچھا کیا جائے گا۔ ٢٣۔١ چنانچہ اللہ نے دعا قبول فرمائی اور انہیں حکم دیا کہ بنی اسرائیل کو راتوں رات لے کر یہاں سے نکل جاؤ اور دیکھو! گھبرانا نہیں، تمہارا پیچھا بھی ہوگا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan