الدخان ۴۴:۲۴
وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندٞ مُّغۡرَقُونَ
Watruki albahra rahwaninnahum jundun mughraqoon
تراجم
تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا[1] ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.
- رَهْوًا بمعنی ساکن یا خشک۔ مطلب یہ ہے کہ تیرے لاٹھی مارنے سے دریا معجزانہ طور پر ساکن یا خشک ہوجائے گا اور اس میں راستہ بن جائے گا، تم دریا پار کرنے کے بعد اسے اسی حالت میں چھوڑ دینا تاکہ فرعون اور اس کا لشکر بھی دریا کو پار کرنے کی غرض سے اس میں داخل ہوجائے اور ہم اسے وہیں غرق کردیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جیسا کہ پہلے تفصیل گزر چکی ہے۔
اور تم سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا [1] یقینا یہ لشکر ڈبویا جائے گا۔
- : مطلب یہ ہے کہ جب تمہارے راستے میں سمندر آجائے گا تو تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سمندر کو ٹھہرا کر راستہ بنادیں گے۔ جب تم اس سے پار ہوجاؤ تو اس بات کی فکر نہ کرنا کہ سمندر میں جو راستہ بنا ہوا ہے۔ وہ فرعون کے لشکر کے بھی کام آئے گا، اور وہ سمندر پار کر کے ہمارا تعاقب جاری رکھیں گے، بلکہ سمندر کو ویسا ہی ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا۔ اللہ تعالیٰ خود ان کو ڈبونے کے لیے سمندر کو پھر پہلی حالت میں واپس کردیں گے۔ اس واقعے کی تفصیل سورة یونس : 90 تا 92 اور سورة شعراء : 56 تا 67 میں گذر چکی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱتْرُكِwa-ut'rukiاور چھوڑ دو
- مادہ
- ترك
- اصل لفظ
- تَرَكَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْبَحْرَl-baḥraسمندر کو
- مادہ
- بحر
- اصل لفظ
- بَحْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- رَهْوًاrahwanساکن
- مادہ
- رهو
- اصل لفظ
- رَهْو
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنَّهُمْinnahumبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- جُندٌjundunلشکر ہے
- مادہ
- جند
- اصل لفظ
- جُند
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّغْرَقُونَmugh'raqūnaغرق ہونے والا
- مادہ
- غرق
- اصل لفظ
- مُغْرَق
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا (١) بلاشبہ یہ لشکر غرق کر دیا جائے گا۔ ٢٤۔١ رَھْوًا بمعنی ساکن یا خشک۔ مطلب یہ ہے کہ تیرے لاٹھی مارنے سے دریا معجزانہ طور پر ساکن یا خشک ہو جائے گا اور اس میں راستہ بن جائے گا، تم دریا پار کرنے کے بعد اسے اسی حالت میں چھوڑ دینا تاکہ فرعون اور اس کا لشکر بھی دریا کو پار کرنے کی غرض سے اس میں داخل ہو جائے اور ہم اسے وہیں غرق کر دیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا جیسا کہ پہلے تفصیل گزر چکی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan