الدخان
Ad-Dukhaan
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
حٰم.
وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ
آیت ۴۴:۲ کھولیںقسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی.
إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةٖ مُّبَٰرَكَةٍۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
آیت ۴۴:۳ کھولیںیقیناً ہم نے اسے بابرکت رات[1] میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں.[2]
فِيهَا يُفۡرَقُ كُلُّ أَمۡرٍ حَكِيمٍ
آیت ۴۴:۴ کھولیںاسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.[1]
أَمۡرٗا مِّنۡ عِندِنَآۚ إِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِينَ
آیت ۴۴:۵ کھولیںہمارے پاس سے حکم ہوکر[1] ، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے.[2]
رَحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
آیت ۴۴:۶ کھولیںآپ کے رب کی مہربانی سے[1] ۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ.
رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
آیت ۴۴:۷ کھولیںجو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو.
لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۴۴:۸ کھولیںکوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا.[1]
بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ يَلۡعَبُونَ
آیت ۴۴:۹ کھولیںبلکہ وه شک میں پڑے کھیل رہے ہیں.[1]
فَٱرۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَأۡتِي ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٖ مُّبِينٖ
آیت ۴۴:۱۰ کھولیںآپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا.[1]
يَغۡشَى ٱلنَّاسَۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٞ
آیت ۴۴:۱۱ کھولیںجو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے.
رَّبَّنَا ٱكۡشِفۡ عَنَّا ٱلۡعَذَابَ إِنَّا مُؤۡمِنُونَ
آیت ۴۴:۱۲ کھولیںکہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں.[1]
أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكۡرَىٰ وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُولٞ مُّبِينٞ
آیت ۴۴:۱۳ کھولیںان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے.
ثُمَّ تَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ وَقَالُواْ مُعَلَّمٞ مَّجۡنُونٌ
آیت ۴۴:۱۴ کھولیںپھر بھی انہوں نے ان سے منھ پھیرا اور کہہ دیا کہ سکھایا پڑھایا ہوا باؤﻻ ہے.
إِنَّا كَاشِفُواْ ٱلۡعَذَابِ قَلِيلًاۚ إِنَّكُمۡ عَآئِدُونَ
آیت ۴۴:۱۵ کھولیںہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے.
يَوۡمَ نَبۡطِشُ ٱلۡبَطۡشَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
آیت ۴۴:۱۶ کھولیںجس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے[1] ، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں.
۞وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَجَآءَهُمۡ رَسُولٞ كَرِيمٌ
آیت ۴۴:۱۷ کھولیںیقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں[1] جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا.
أَنۡ أَدُّوٓاْ إِلَيَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
آیت ۴۴:۱۸ کھولیںکہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر[1] دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں.[2]
وَأَن لَّا تَعۡلُواْ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنِّيٓ ءَاتِيكُم بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ
آیت ۴۴:۱۹ کھولیںاور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو[1] ، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں.[2]
وَإِنِّي عُذۡتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمۡ أَن تَرۡجُمُونِ
آیت ۴۴:۲۰ کھولیںاور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو.[1]
وَإِن لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ لِي فَٱعۡتَزِلُونِ
آیت ۴۴:۲۱ کھولیںاور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.[1]
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوۡمٞ مُّجۡرِمُونَ
آیت ۴۴:۲۲ کھولیںپھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.[1]
فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
آیت ۴۴:۲۳ کھولیں(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا[1] پیچھا کیا جائے گا.
وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندٞ مُّغۡرَقُونَ
آیت ۴۴:۲۴ کھولیںتو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا[1] ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.
كَمۡ تَرَكُواْ مِن جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ
آیت ۴۴:۲۵ کھولیںوه بہت سے باغات[1] اور چشمے چھوڑ گئے.
وَزُرُوعٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ
آیت ۴۴:۲۶ کھولیںاور کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے.
وَنَعۡمَةٖ كَانُواْ فِيهَا فَٰكِهِينَ
آیت ۴۴:۲۷ کھولیںاور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے.
كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ
آیت ۴۴:۲۸ کھولیںاسی طرح ہوگیا[1] اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا.[2]
فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَا كَانُواْ مُنظَرِينَ
آیت ۴۴:۲۹ کھولیںسو ان پر نہ تو آسمان وزمین[1] روئے اور نہ انہیں مہلت ملی.
وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ
آیت ۴۴:۳۰ کھولیںاور بےشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی.
مِن فِرۡعَوۡنَۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيٗا مِّنَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ
آیت ۴۴:۳۱ کھولیں(جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فیالواقع وه سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا.
وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۴۴:۳۲ کھولیںاور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی.[1]
وَءَاتَيۡنَٰهُم مِّنَ ٱلۡأٓيَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٞاْ مُّبِينٌ
آیت ۴۴:۳۳ کھولیںاور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.[1]
إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ
آیت ۴۴:۳۴ کھولیںیہ لوگ تو یہی کہتے ہیں.[1]
إِنۡ هِيَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِينَ
آیت ۴۴:۳۵ کھولیںکہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم[1] دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.
فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۴۴:۳۶ کھولیںاگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.[1]
أَهُمۡ خَيۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٖ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ
آیت ۴۴:۳۷ کھولیںکیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.[1]
وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ
آیت ۴۴:۳۸ کھولیںہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا.[1]
مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
آیت ۴۴:۳۹ کھولیںبلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا[1] ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے.[2]
إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِيقَٰتُهُمۡ أَجۡمَعِينَ
آیت ۴۴:۴۰ کھولیںیقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے.[1]
يَوۡمَ لَا يُغۡنِي مَوۡلًى عَن مَّوۡلٗى شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ
آیت ۴۴:۴۱ کھولیںاس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی.[1]
إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت ۴۴:۴۲ کھولیںمگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے.
إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ
آیت ۴۴:۴۳ کھولیںبیشک زقوم (تھوہر) کا درخت.
طَعَامُ ٱلۡأَثِيمِ
آیت ۴۴:۴۴ کھولیںگناه گار کا کھانا ہے.
كَٱلۡمُهۡلِ يَغۡلِي فِي ٱلۡبُطُونِ
آیت ۴۴:۴۵ کھولیںجو مثل تلچھٹ[1] کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.
كَغَلۡيِ ٱلۡحَمِيمِ
آیت ۴۴:۴۶ کھولیںمثل تیز گرم پانی کے.[1]
خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۴۴:۴۷ کھولیںاسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.[1]
ثُمَّ صُبُّواْ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِيمِ
آیت ۴۴:۴۸ کھولیںپھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.
ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُ
آیت ۴۴:۴۹ کھولیں(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.[1]
إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ
آیت ۴۴:۵۰ کھولیںیہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٖ
آیت ۴۴:۵۱ کھولیںبیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.
فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ
آیت ۴۴:۵۲ کھولیںباغوں اور چشموں میں.
يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت ۴۴:۵۳ کھولیںباریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.[1]
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ
آیت ۴۴:۵۴ کھولیںیہ اسی طرح ہے[1] اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.[2]
يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ
آیت ۴۴:۵۵ کھولیںدل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.[1]
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۴۴:۵۶ کھولیںوہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت[1] (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.
فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكَۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
آیت ۴۴:۵۷ کھولیںیہ صرف تیرے رب کا فضل ہے[1] ، یہی ہے بڑی کامیابی.
فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ
آیت ۴۴:۵۸ کھولیںہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.
فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ
آیت ۴۴:۵۹ کھولیںاب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.[1]