الدخان ⁦۴۴:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۶ · پارہ ۲۵

يَوۡمَ نَبۡطِشُ ٱلۡبَطۡشَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ

Yawma nabtishu albatshataalkubra inna muntaqimoon

تراجم

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے[1] ، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد جنگ بدر کی گرفت ہے، جس میں ستر کافر مارے گئے اور ستر قیدی بنالیے گئے۔ دوسری تفسیر کی رو سے یہ سخت گرفت قیامت والے دن ہوگی۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ یہ اس گرفت خاص کا ذکر ہے جو جنگ بدر میں ہوئی، کیونکہ قریش کے سیاق میں ہی اس کا ذکر ہے۔ اگرچہ قیامت والے دن بھی اللہ تعالیٰ سخت گرفت فرمائے گا تاہم وہ گرفت عام ہوگی، ہر نافرمان اس میں شامل ہوگا۔

جس دن ہماری طرف سے سب سے بڑی پکڑ ہوگی، اس دن ہم پورا انتظام لے لیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اس وقت تو یہ عذاب ان سے دور کردیا جائے گا، لیکن جب قیامت میں ان کی پکڑ ہوگی، اس وقت انہیں پورے عذاب کا سامنا کرنا ہوگا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَyawmaجس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. نَبْطِشُnabṭishuہم پکڑیں گے
    مادہ
    بطش
    اصل لفظ
    بَطَشْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلْبَطْشَةَl-baṭshataپکڑ
    مادہ
    بطش
    اصل لفظ
    بَطْشَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱلْكُبْرَىٰٓl-kub'rāبڑی
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    كُبْرَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. إِنَّاinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  6. مُنتَقِمُونَmuntaqimūnaانتقام لینے والے ہیں
    مادہ
    نقم
    اصل لفظ
    مُنتَقِم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے (١) بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں۔ ١٦۔١ اس سے مراد جنگ بدر کی گرفت ہے، جس میں ستر کافر مارے گئے اور ستر قیدی بنا لئے گئے۔ دوسری تفسیر کی رو سے یہ سخت گرفت قیامت والے دن ہوگی۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ یہ اس گرفت خاص کا ذکر ہے جو جنگ بدر میں ہوئی، کیونکہ قریش کے سیاق میں ہی اس کا ذکر ہے، اگرچہ قیامت والے دن بھی اللہ تعالٰی سخت گرفت فرمائے گا تاہم وہ گرفت عام ہوگی، ہر نافرمان اس میں شامل ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan