الدخان ⁦۴۴:۳۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۷ · پارہ ۲۵

وَءَاتَيۡنَٰهُم مِّنَ ٱلۡأٓيَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٞاْ مُّبِينٌ

Waataynahum mina al-ayatima feehi balaon mubeen

تراجم

اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. آیات سے مراد وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو دیے گئے تھے، ان میں آزمائش کا پہلو یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ دیکھے کہ وہ کیسے عمل کرتے ہیں؟ یا پھر آیات سے مراد وہ احسانات ہیں جو اللہ نے ان پر فرمائے۔ مثلاً فرعونیوں کو غرق کر کے ان کو نجات دینا، ان کے لیے دریا کو پھاڑ کر راستہ بنانا، بادلوں کا سایہ اور من وسلویٰ کا نزول وغیرہ۔ اس میں آزمائش یہ ہے کہ ان احسانات کے بدلے میں یہ قوم اللہ کی فرماں برداری کا راستہ اختیار کرتی ہے یا اس کی ناشکری کرتے ہوئے اس کی بغاوت اور سرکشی کا راستہ اپناتی ہے۔

اور ان کو ایسی نشانیاں دیں جن میں کھلا ہوا انعام تھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد وہ انعامات ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بنو اسرائیل پر فرمائے، مثلاً من وسلوی نازل کرنا، پتھر سے چشمے نکال دینا وغیرہ، جن کا ذکر سورة بقرہ : 47 تا 58 میں فرمایا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَءَاتَيْنَٰهُمwaātaynāhumاور دیں ہم نے ان کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ٱلْءَايَٰتِl-āyātiنشانیوں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  5. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. بَلَٰٓؤٌا۟balāonآزمائش تھی
    مادہ
    بلو
    اصل لفظ
    بَلاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. مُّبِينٌmubīnunکھلی
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    مُبِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan