صفحہ ۴۹۷

الدخان ⁦۴۴:۱۹⁩ – الدخان ⁦۴۴:۳۹⁩ · پارہ ۲۵

الدخان

  1. وَأَن لَّا تَعۡلُواْ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنِّيٓ ءَاتِيكُم بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ

    آیت ⁦۴۴:۱۹⁩ کھولیں

    اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو[1] ، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں.[2]

  2. وَإِنِّي عُذۡتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمۡ أَن تَرۡجُمُونِ 

    آیت ⁦۴۴:۲۰⁩ کھولیں

    اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو.[1]

  3. وَإِن لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ لِي فَٱعۡتَزِلُونِ

    آیت ⁦۴۴:۲۱⁩ کھولیں

    اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.[1]

  4. فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوۡمٞ مُّجۡرِمُونَ

    آیت ⁦۴۴:۲۲⁩ کھولیں

    پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.[1]

  5. فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

    آیت ⁦۴۴:۲۳⁩ کھولیں

    (ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا[1] پیچھا کیا جائے گا.

  6. وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندٞ مُّغۡرَقُونَ

    آیت ⁦۴۴:۲۴⁩ کھولیں

    تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا[1] ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.

  7. كَمۡ تَرَكُواْ مِن جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ

    آیت ⁦۴۴:۲۵⁩ کھولیں

    وه بہت سے باغات[1] اور چشمے چھوڑ گئے.

  8. وَزُرُوعٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ

    آیت ⁦۴۴:۲۶⁩ کھولیں

    اور کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے.

  9. وَنَعۡمَةٖ كَانُواْ فِيهَا فَٰكِهِينَ

    آیت ⁦۴۴:۲۷⁩ کھولیں

    اور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے.

  10. كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ

    آیت ⁦۴۴:۲۸⁩ کھولیں

    اسی طرح ہوگیا[1] اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا.[2]

  11. فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَا كَانُواْ مُنظَرِينَ

    آیت ⁦۴۴:۲۹⁩ کھولیں

    سو ان پر نہ تو آسمان وزمین[1] روئے اور نہ انہیں مہلت ملی.

  12. وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ 

    آیت ⁦۴۴:۳۰⁩ کھولیں

    اور بےشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی.

  13. مِن فِرۡعَوۡنَۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيٗا مِّنَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۱⁩ کھولیں

    (جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فیالواقع وه سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا.

  14. وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۲⁩ کھولیں

    اور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی.[1]

  15. وَءَاتَيۡنَٰهُم مِّنَ ٱلۡأٓيَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٞاْ مُّبِينٌ

    آیت ⁦۴۴:۳۳⁩ کھولیں

    اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.[1]

  16. إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ

    آیت ⁦۴۴:۳۴⁩ کھولیں

    یہ لوگ تو یہی کہتے ہیں.[1]

  17. إِنۡ هِيَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۵⁩ کھولیں

    کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم[1] دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.

  18. فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۶⁩ کھولیں

    اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.[1]

  19. أَهُمۡ خَيۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٖ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۷⁩ کھولیں

    کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.[1]

  20. وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۸⁩ کھولیں

    ہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا.[1]

  21. مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

    آیت ⁦۴۴:۳۹⁩ کھولیں

    بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا[1] ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے.[2]