صفحہ ۴۹۸

الدخان ⁦۴۴:۴۰⁩ – الدخان ⁦۴۴:۵۹⁩ · پارہ ۲۵

الدخان

  1. إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِيقَٰتُهُمۡ أَجۡمَعِينَ 

    آیت ⁦۴۴:۴۰⁩ کھولیں

    یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے.[1]

  2. يَوۡمَ لَا يُغۡنِي مَوۡلًى عَن مَّوۡلٗى شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ

    آیت ⁦۴۴:۴۱⁩ کھولیں

    اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی.[1]

  3. إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

    آیت ⁦۴۴:۴۲⁩ کھولیں

    مگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے.

  4. إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ

    آیت ⁦۴۴:۴۳⁩ کھولیں

    بیشک زقوم (تھوہر) کا درخت.

  5. طَعَامُ ٱلۡأَثِيمِ

    آیت ⁦۴۴:۴۴⁩ کھولیں

    گناه گار کا کھانا ہے.

  6. كَٱلۡمُهۡلِ يَغۡلِي فِي ٱلۡبُطُونِ

    آیت ⁦۴۴:۴۵⁩ کھولیں

    جو مثل تلچھٹ[1] کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.

  7. كَغَلۡيِ ٱلۡحَمِيمِ

    آیت ⁦۴۴:۴۶⁩ کھولیں

    مثل تیز گرم پانی کے.[1]

  8. خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۴۴:۴۷⁩ کھولیں

    اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.[1]

  9. ثُمَّ صُبُّواْ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِيمِ

    آیت ⁦۴۴:۴۸⁩ کھولیں

    پھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.

  10. ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُ

    آیت ⁦۴۴:۴۹⁩ کھولیں

    (اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.[1]

  11. إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ 

    آیت ⁦۴۴:۵۰⁩ کھولیں

    یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.

  12. إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٖ

    آیت ⁦۴۴:۵۱⁩ کھولیں

    بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.

  13. فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ

    آیت ⁦۴۴:۵۲⁩ کھولیں

    باغوں اور چشموں میں.

  14. يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ

    آیت ⁦۴۴:۵۳⁩ کھولیں

    باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.[1]

  15. كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ

    آیت ⁦۴۴:۵۴⁩ کھولیں

    یہ اسی طرح ہے[1] اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.[2]

  16. يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

    آیت ⁦۴۴:۵۵⁩ کھولیں

    دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.[1]

  17. لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۴۴:۵۶⁩ کھولیں

    وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت[1] (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.

  18. فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكَۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

    آیت ⁦۴۴:۵۷⁩ کھولیں

    یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے[1] ، یہی ہے بڑی کامیابی.

  19. فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

    آیت ⁦۴۴:۵۸⁩ کھولیں

    ہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.

  20. فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ

    آیت ⁦۴۴:۵۹⁩ کھولیں

    اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.[1]