الدخان ⁦۴۴:۵۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۸ · پارہ ۲۵

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ

La yathooqoona feehaalmawta illa almawtata al-oola wawaqahum AAathabaaljaheem

تراجم

وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت[1] (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دنیا میں انہیں جو موت آئی تھی، اس موت کے بعد انہیں موت کامﺰہ نہیں چکھنا پڑے گا۔ جیسے حدیث میں آتا ہے کہ ”موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لاکر دوزخ اور جنت کے درمیان ذبح کردیا جائے گا اور اعلان کردیا جائے گا، اے جنتیو ! تمہارے لیے جنت کی زندگی دائمی ہے، اب تمہارے لیےموت نہیں۔ اور اے جہنمیو ! تمہارے لیے جہنم کا عذاب دائمی ہے، موت نہیں“۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة مريم ، مسلم، كتاب الجنة ، باب النار يدخلها الجبارون ، والجنة يدخلها الضعفاء) دوسری حدیث میں فرمایا ”اے جنتیو ! تمہارا مقدر اب صحت وقوت ہے، تم کبھی بیمار نہیں ہو گے۔ تمہارے لیے اب زندگی ہی زندگی ہے، موت نہیں۔ تمہارے لیےنعمتیں ہی نعمتیں ہیں، ان میں کمی نہیں ہوگی اور سدا جوان رہو گے، کبھی بڑھاپا طاری نہیں ہوگا“۔(صحيح بخاري ، كتاب الرقاق ، باب القصد والمداومة على العمل ، ومسلم كتاب مذكور)۔

جو موت ان کو پہلی آچکی تھی، اس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  2. يَذُوقُونَyadhūqūnaوہ چکھیں گے
    مادہ
    ذوق
    اصل لفظ
    ذاقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلْمَوْتَl-mawtaموت کو
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    مَوْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  6. ٱلْمَوْتَةَl-mawtataموت
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    مَوْتَت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. ٱلْأُولَىٰl-ūlāپہلی
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    أَوَّل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَوَقَىٰهُمْwawaqāhumاور بچا لے گا ان کو
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    وَقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. عَذَابَʿadhābaعذاب سے
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. ٱلْجَحِيمِl-jaḥīmiجہنم کے
    مادہ
    جحم
    اصل لفظ
    جَحِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

وہاں وہ موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (١) (جو وہ مر چکے) انہیں اللہ تعالٰی نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا۔ ٥٦۔١ یعنی دنیا میں انہیں جو موت آئی تھی، اس موت کے بعد انہیں موت کا مزہ نہیں چکھنا پڑے گا جیسے حدیث میں آتا ہے ' کہ موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لا کر دوزخ اور جنت کے درمیاں ذبح کر دیا جائے گا اور اعلان کر دیا جائے گا اے جنتیو! تمہارے لئے جنت کی زندگی دائمی ہے، اب تمہارے لئے موت نہیں۔ اور اے جہنمیوں! تمہارے لئے جہنم کا عذاب دائمی ہے موت نہیں

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan