الدخان ۴۴:۵۴
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ
Kathalika wazawwajnahum bihoorinAAeen
تراجم
یہ اسی طرح ہے[1] اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.[2]
- یعنی متقین کے ساتھ یقیناً ایسا ہی معاملہ ہوگا۔
- حٌورٌ حَوْرَاءُ کی جمع ہے۔ یہ حُورٌ سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں کہ آنکھ کی سفیدی انتہائی اور سیاہی انتہائی سیاہ ہو۔ حَوْرَاءُ اس لیے کہا جاتا ہے کہ نظریں ان کے حسن وجمال کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں گی عِينٌ ، عَيْنَاءُ کی جمع ہے، کشادہ چشم۔ جیسے ہرن کی آنکھیں ہوتی ہیں۔ ہم پہلے وضاحت کر آئے ہیں کہ ہر جنتی کو کم ازکم دو حوریں ضرور ملیں گی۔ جو حسن وجمال کے اعتبار سے چندے آفتاب وماہتاب ہوں گی۔ البتہ ترمذی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے، جسے صحیح کہا گیا ہے ، کہ شہید کو خصوصی طور پر 72 حوریں ملیں گی (أبواب فضائل الجهاد، باب ما جاء أي الناس أفضل)۔
ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کا ان سے بیاہ کردیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- كَذَٰلِكَkadhālikaاسی طرح
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- وَزَوَّجْنَٰهُمwazawwajnāhumاور بیاہ دیں گے ہم انکو
- مادہ
- زوج
- اصل لفظ
- زُوِّجَتْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِحُورٍbiḥūrinموٹی آنکھوں والی سفید عورتوں سے
- مادہ
- حور
- اصل لفظ
- حُور
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- عِينٍʿīninموٹی آنکھوں والی سفید عورتوں سے
- مادہ
- عين
- اصل لفظ
- عِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یہ اسی طرح ہے (١) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کر دیں گے (٢)۔ ٥٤۔٢ حُورَاَءُ اس لئے کہا جاتا ہے کہ نظریں ان کے حسن و جمال کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو جائیں گی کشادہ چشم جیسے ہرن کی آنکھیں ہوتی ہیں۔ ہم پہلے وضاحت کر آئے ہیں کہ ہر جنتی کو کم ازکم دو حوریں ضرور ملیں گی، جو حسن جمال کے اعتبار سے چندے آفتاب و ماہتاب ہوں گی۔ البتہ ترمذی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے، جسے صحیح کہا گیا ہے، کہ شہید کو خصوصی طور پر ٧٢ حوریں ملیں گی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan