الدخان ۴۴:۵۳
يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
Yalbasoona min sundusin wa-istabraqin mutaqabileen
تراجم
باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.[1]
- اہل کفر وفسق کے مقابلے میں اہل ایمان وتقویٰ کا مقام بیان کیا جارہا ہے۔ جنہوں نے اپنا دامن کفروفسق اور معاصی سے بچائے رکھا تھا۔ امین کا مطلب ایسی جگہ، جہاں ہر قسم کے خوف اور اندیشوں سے وہ محفوظ ہوں گے۔
وہ آمنے سامنے بیٹھے ہوئے سندس اور استبرق کا لباس پہنے ہوں گے۔ [1]
- : یہ دونوں ریشمی کپڑوں کی دو قسمیں ہیں۔ سندس باریک اور استبرق دبیز ہوتا ہے، لیکن جنت کے سندس اور استبرق کی صحیح کیفیت اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔
لفظ بہ لفظ
- يَلْبَسُونَyalbasūnaپہنیں گے وہ
- مادہ
- لبس
- اصل لفظ
- لَبَسْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنminمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- سُندُسٍsundusinباریک ریشم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- سُندُس
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَإِسْتَبْرَقٍwa-is'tabraqinاور موٹا ریشم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِسْتَبْرَق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- مُّتَقَٰبِلِينَmutaqābilīnaآمنے سامنے بیٹھنے والے
- مادہ
- قبل
- اصل لفظ
- مُتَقابِل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
باریک اور ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہونگے (١)۔ ٥٣۔١ اہل کفر و فسق کے مقابلے میں اہل ایمان و تقویٰ کا مقام بیان کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنا دامن کفر و فسق اور معاصی سے بچائے رکھا تھا۔ آمین کا مطلب ایسی جگہ، جہاں ہر قسم کے خوف اور اندیشوں سے وہ محفوظ ہونگے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan