الدخان ۴۴:۵۹
فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ
Fartaqib innahum murtaqiboon
تراجم
اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.[1]
- تو عذاب الٰہی کا انتظار کر، اگر یہ ایمان نہ لائے۔ یہ منتظر ہیں اس بات کے کہ اسلام کے غلبہ ونفوذ سے قبل ہی شاید آپ موت سے ہمکنار ہوجائیں۔
اب تم بھی انتظار کرو، یہ لوگ بھی انتظار کر رہے ہیں۔ [1]
- : یہ لوگ تو جھٹلانے کے انداز میں قیامت کا انتظار کر رہے ہیں، اور آنحضرت ﷺ کو تصدیق کے ساتھ اس کے انتظار کا حکم دیا گیا ہے کہ اس وقت ساری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی، اور ان کافروں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اب تو منتظر رہ یہ بھی منتظر ہیں (١) ٥٩۔١ تو عذاب الٰہی کا انتظار کر، اگر یہ ایمان نہ لائے۔ یہ منتظر ہیں اس بات کے کہ اسلام کے غلبہ و نفوذ سے قبل ہی شاید آپ موت سے ہمکنار ہوجائیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan