الدخان ۴۴:۴
فِيهَا يُفۡرَقُ كُلُّ أَمۡرٍ حَكِيمٍ
Feeha yufraqu kullu amrin hakeem
تراجم
اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.[1]
- يُفْرَقُ، يُفَصَّلُ وَيُبَيَّنُ، فیصلہ کردیا جاتا اور یہ کام کو اس سے متعلق فرشتے کے سپرد کردیا جاتا ہے۔ حکیم بمعنی پر حکمت کہ اللہ کا ہر کام ہی باحکمت ہوتا ہے یا بمعنی مُحْكَمٍ (مضبوط، پختہ) جس میں تغیر وتبدیلی کا امکان نہیں۔ صحابہ وتابعین سے اس کی تفسیر میں مروی ہے کہ اس رات میں آنے والے سال کی بابت موت وحیات اور وسائل زندگی کے فیصلے لوح محفوظ سے اتار کر فرشتوں کے سپرد کردیے جاتے ہیں۔ (ابن کثیر)۔
اسی رات میں ہر حکیمانہ معاملہ ہمارے حکم سے طے کیا جاتا ہے۔ [1]
- : اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال میں جو اہم واقعات ہونے والے ہوتے ہیں مثلاً یہ کہ فلاں شخص پیدا ہوگا، اسے اتنا رزق دیا جائے گا، فلاں کا انتقال ہوگا، یہ ساری باتیں عملی تنفیذ کے لیے متعلقہ فرشتوں کے حوالے کردی جاتی ہیں۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan