صفحہ ۵۹۲

الأعلى ⁦۸۷:۱۶⁩ – الغاشية ⁦۸۸:۲۶⁩ · پارہ ۳۰

الأعلى

  1. بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

    آیت ⁦۸۷:۱۶⁩ کھولیں

    لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

  2. وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ

    آیت ⁦۸۷:۱۷⁩ کھولیں

    اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]

  3. إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۸⁩ کھولیں

    یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

  4. صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۹⁩ کھولیں

    (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

الغاشية

Al-Ghaashiya

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ

    آیت ⁦۸۸:۱⁩ کھولیں

    کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]

  2. وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ

    آیت ⁦۸۸:۲⁩ کھولیں

    اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]

  3. عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۳⁩ کھولیں

    (اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]

  4. تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ

    آیت ⁦۸۸:۴⁩ کھولیں

    وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.

  5. تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ

    آیت ⁦۸۸:۵⁩ کھولیں

    اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]

  6. لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٖ

    آیت ⁦۸۸:۶⁩ کھولیں

    ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]

  7. لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعٖ

    آیت ⁦۸۸:۷⁩ کھولیں

    جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.

  8. وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۸⁩ کھولیں

    بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.

  9. لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۹⁩ کھولیں

    اپنی کوشش پر خوش ہوں گے.

  10. فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ 

    آیت ⁦۸۸:۱۰⁩ کھولیں

    بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.

  11. لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةٗ

    آیت ⁦۸۸:۱۱⁩ کھولیں

    جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.

  12. فِيهَا عَيۡنٞ جَارِيَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۱۲⁩ کھولیں

    جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.

  13. فِيهَا سُرُرٞ مَّرۡفُوعَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۱۳⁩ کھولیں

    (اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.

  14. وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۱۴⁩ کھولیں

    اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).

  15. وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةٞ

    آیت ⁦۸۸:۱۵⁩ کھولیں

    اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.

  16. وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ

    آیت ⁦۸۸:۱۶⁩ کھولیں

    اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]

  17. أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ

    آیت ⁦۸۸:۱۷⁩ کھولیں

    کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]

  18. وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ

    آیت ⁦۸۸:۱۸⁩ کھولیں

    اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]

  19. وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ

    آیت ⁦۸۸:۱۹⁩ کھولیں

    اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]

  20. وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ 

    آیت ⁦۸۸:۲۰⁩ کھولیں

    اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]

  21. فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٞ

    آیت ⁦۸۸:۲۱⁩ کھولیں

    پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]

  22. لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ

    آیت ⁦۸۸:۲۲⁩ کھولیں

    آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]

  23. إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ

    آیت ⁦۸۸:۲۳⁩ کھولیں

    ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.

  24. فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ

    آیت ⁦۸۸:۲۴⁩ کھولیں

    اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.[1]

  25. إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ

    آیت ⁦۸۸:۲۵⁩ کھولیں

    بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.

  26. ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم

    آیت ⁦۸۸:۲۶⁩ کھولیں

    پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.[1]