الغاشية ⁦۸۸:۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۲ · پارہ ۳۰

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ

Hal ataka hadeethu alghashiyat

تراجم

کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. هَلْ بمعنی قَدْ ہے۔ غَاشِيَةٌ سے مراد قیامت ہے۔ اس لئے کہ اس کی ہولناکیاں تمام مخلوق کو ڈھانک لیں گی۔

کیا تمہیں اس واقعے (یعنی قیامت) کی خبر پہنچی ہے جو سب پر چھا جائے گا ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ”غاشیہ“ کا ترجمہ ہے، اور اسی وجہ سے اس سورت کا نام غاشیہ ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. هَلْhalکیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  2. أَتَىٰكَatākaآئی ہے تیرے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. حَدِيثُḥadīthuخبر
    مادہ
    حدث
    اصل لفظ
    حَدِيث
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلْغَٰشِيَةِl-ghāshiyatiڈھانپ لینے والی کی/ چھا جانے والی آفت کی
    مادہ
    غشو
    اصل لفظ
    غاشِيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

سب کو ڈھانپنے والی حقیقت غاشیہ قیامت کا نام ہے اس لیے کہ وہ سب پر آئیگی سب کو گھیرے ہوئے ہوگی اور ہر ایک کو ڈھانپ لے گی ابن ابی حاتم میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیں جا رہے تھے کہ ایک عورت کی قرآن پڑھنے کی آواز آئی آپ کھڑے ہو کر سننے لگے اس نے یہی آیت ھل اتک پڑھی یعنی کیا تیرے پاس ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات پہنچی ہے ؟ تو آپ نے جواباً فرمایا نعم قد جآءنی یعنی ہاں میرے پاس پہنچ چکی ہے اس دن بہت سے لوگ ذلیل چہروں والے ہوں گے پستی ان پر برس رہی ہوں گی ان کے اعمال غارت ہوگئے ہوں گے انہوں نے تو بڑے بڑے اعمال کیے تھے سخت تکلیفیں اٹھائی تھیں وہ آج بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگئے ایک مرتبہ حضرت عمر ایک خانقاہ کے پاس سے گزرے وہاں کے راہب کو آواز دی وہ حاضر ہوا آپ اسے دیکھ کر روئے لوگوں نے پوچھا حضرت کیا بات ہے ؟ تو فرمایا اسے دیکھ کر یہ آیت یاد آگئی کہ عبادت اور ریاضت کرتے ہیں لیکن آخر جہنم میں جائیں گے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں اس سے مراد نصرانی ہیں عکرمہ اور سدی فرماتے ہیں کہ دنیا میں گناہوں کے کام کرتے رہے اور آخرت میں عذاب کی اور مار کی تکلیفیں برداشت کریں گے یہ سخت بھڑکنے والی جلتی تپتی آگ میں جائیں گے جہاں سوائے ضریع کے اور کچھ کھانے کو نہ ملے گا جو آگ کا درخت ہے یا جہنم کا پتھر ہے یہ تھوہر کی بیل ہے اس میں زہریلے کانٹے دار پھل لگتے ہیں یہ بدترین کھانا ہے اور نہایت ہی برا نہ بدن بڑھائے نہ بھوک مٹائے یعنی نہ نفع پہنچے نہ نقصان دور ہو۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir