الغاشية
Al-Ghaashiya
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ
آیت ۸۸:۱ کھولیںکیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ
آیت ۸۸:۲ کھولیںاس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]
عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ
آیت ۸۸:۳ کھولیں(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]
تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ
آیت ۸۸:۴ کھولیںوه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.
تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ
آیت ۸۸:۵ کھولیںاور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]
لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٖ
آیت ۸۸:۶ کھولیںان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعٖ
آیت ۸۸:۷ کھولیںجو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ
آیت ۸۸:۸ کھولیںبہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ
آیت ۸۸:۹ کھولیںاپنی کوشش پر خوش ہوں گے.
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ
آیت ۸۸:۱۰ کھولیںبلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.
لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةٗ
آیت ۸۸:۱۱ کھولیںجہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.
فِيهَا عَيۡنٞ جَارِيَةٞ
آیت ۸۸:۱۲ کھولیںجہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.
فِيهَا سُرُرٞ مَّرۡفُوعَةٞ
آیت ۸۸:۱۳ کھولیں(اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.
وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ
آیت ۸۸:۱۴ کھولیںاور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).
وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةٞ
آیت ۸۸:۱۵ کھولیںاور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.
وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ
آیت ۸۸:۱۶ کھولیںاور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ
آیت ۸۸:۱۷ کھولیںکیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ
آیت ۸۸:۱۸ کھولیںاور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]
وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ
آیت ۸۸:۱۹ کھولیںاور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]
وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ
آیت ۸۸:۲۰ کھولیںاور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]
فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٞ
آیت ۸۸:۲۱ کھولیںپس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]
لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ
آیت ۸۸:۲۲ کھولیںآپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
آیت ۸۸:۲۳ کھولیںہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ
آیت ۸۸:۲۴ کھولیںاسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.[1]
إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ
آیت ۸۸:۲۵ کھولیںبیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم
آیت ۸۸:۲۶ کھولیںپھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.[1]