الغاشية ⁦۸۸:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۲ · پارہ ۳۰

عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ

AAamilatun nasiba

تراجم

(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. نَاصِبَةٌ کے معنی ہیں، تھک کر چور ہو جانا۔ یعنی انہیں اتنا پر مشقت عذاب ہوگا کہ اس سے ان کا سخت برا حال ہو گا۔ اس کا ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دنیا میں عمل کرکرے تھکے ہوئے ہوں گے یعنی بہت عمل کرتے رہے ہوں گے۔ لیکن وہ عمل باطل مذہب کے مطابق یا بدعات پر مبنی ہوں گے، اس لئے عبادات اور اعمال شاقہ کے باوجود جہنم میں جائیں گے۔ چنانچہ اسی مفہوم کی رو سے حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) ما نے ”عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ“ سے نصاریٰ مراد لئے ہیں (صحيح البخاري تفسير سورة غاشية)۔

مصیبت جھیلتے ہوئے، تھکن سے چور۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. عَامِلَةٌʿāmilatunعمل کرنے والے ہیں
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عامِلَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. نَّاصِبَةٌnāṣibatunمحنت کرنے والے ہیں/ تھکنے والے ہیں
    مادہ
    نصب
    اصل لفظ
    ناصِبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہونگے (١) ٣۔١ یعنی انہیں اتنا پر مشقت عذاب ہوگا کہ اس سے ان کا سخت برا حال ہوگا۔ اس کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دنیا میں عمل کر کے تھکے ہوئے ہونگے یعنی بہت عمل کرتے رہے، لیکن وہ عمل باطل مذہب کے مطابق بدعات پر مبنی ہونگے، اس لئے عبادت اور سخت اعمال کے باوجود جہنم میں جائیں گے۔ چنانچہ اس مفہوم کی روح سے حضرت ابن عباس نے (عَمِلَۃ، نَّاصِیَۃ) سے نصاریٰ مراد لئے ہیں (صحیح بخاری)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan