الأعلى
Al-A'laa
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
آیت ۸۷:۱ کھولیںاپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
آیت ۸۷:۲ کھولیںجس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
آیت ۸۷:۳ کھولیںاور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]
وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ
آیت ۸۷:۴ کھولیںاور جس نے تازه گھاس پیدا کی.[1]
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ
آیت ۸۷:۵ کھولیںپھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.[1]
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
آیت ۸۷:۶ کھولیںہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.[1]
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
آیت ۸۷:۷ کھولیںمگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.[1]
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
آیت ۸۷:۸ کھولیںہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
آیت ۸۷:۹ کھولیںتو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.[1]
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
آیت ۸۷:۱۰ کھولیںڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى
آیت ۸۷:۱۱ کھولیں(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.[1]
ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت ۸۷:۱۲ کھولیںجو بڑی آگ میں جائے گا.
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
آیت ۸۷:۱۳ کھولیںجہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
آیت ۸۷:۱۴ کھولیںبیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
آیت ۸۷:۱۵ کھولیںاور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
آیت ۸۷:۱۶ کھولیںلیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.
وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ
آیت ۸۷:۱۷ کھولیںاور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]
إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ
آیت ۸۷:۱۸ کھولیںیہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.
صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
آیت ۸۷:۱۹ کھولیں(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.