الأعلى ⁦۸۷:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۱ · پارہ ۳۰

وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

Wallathee qaddara fahada

تراجم

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔

اور جس نے ہر چیز کو ایک خاص انداز دیا، پھر راستہ بتایا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ تعالیٰ نے کائنات میں ہر چیز ایک خاص انداز سے بنائی ہے پھر ہر ایک کو اس کے مناسب دنیا میں رہنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِىwa-alladhīاور وہ ذات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. قَدَّرَqaddaraجس نے انداز کیا/ تقدیر بنائی
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. فَهَدَىٰfahadāپھر ہدایت بخشی
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی (١) ٣۔١ یعنی نیکی اور بدی کی، ضروریات زندگی، اشیا کی جنسوں کی، ان کی انواع و صفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ حاصل کرے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan