الأعلى ⁦۸۷:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۱ · پارہ ۳۰

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ

Wanuyassiruka lilyusra

تراجم

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لئے ایسے افعال واقوال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے، جو سہل، مستقیم اور متعدل ہوگی، جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔

اور ہم تمہیں آسان شریعت (پر چلنے کے لیے) سہولت دیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو جو شریعت عطا فرمائی ہے، وہ بذات خود آسان ہے، پھر مزید تسلی دی گئی ہے کہ ہم اس پر چلنے کو بھی آپ کے لیے آسان کردیں گے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَنُيَسِّرُكَwanuyassirukaاور ہم آسان کر رہے ہیں تجھ کو/ تیرے لئے
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يَسَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. لِلْيُسْرَىٰlil'yus'rāواسطے آسانی کے
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يُسْرَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کر دیں گے (١) ٨۔١ یہ بھی عام ہے۔ ہم آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے ہم آپ کے اس طریقے سے رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا، ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے۔ ہم آپ کے لیے ایسے اقوال وافعال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لیے ایسی شریعت مقرر کریں گے جو سہل، مستقیم، اور معتدل ہوگی جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan