الفجر
Al-Fajr
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡفَجۡرِ
آیت ۸۹:۱ کھولیںقسم ہے فجر کی![1]
وَلَيَالٍ عَشۡرٖ
آیت ۸۹:۲ کھولیںاور دس راتوں کی![1]
وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ
آیت ۸۹:۳ کھولیںاور جفت اور طاق کی![1]
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ
آیت ۸۹:۴ کھولیںاور رات کی جب وه چلنے لگے.[1]
هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ
آیت ۸۹:۵ کھولیںکیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے.[1]
أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
آیت ۸۹:۶ کھولیںکیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عادیوں کے ساتھ کیا کیا.[1]
إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ
آیت ۸۹:۷ کھولیںستونوں والے ارم کے ساتھ.[1]
ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ
آیت ۸۹:۸ کھولیںجس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی.[1]
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ
آیت ۸۹:۹ کھولیںاور ثمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے.[1]
وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ
آیت ۸۹:۱۰ کھولیںاور فرعون کے ساتھ جو میخوں واﻻ تھا.[1]
ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ
آیت ۸۹:۱۱ کھولیںان سبھوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا.
فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ
آیت ۸۹:۱۲ کھولیںاور بہت فساد مچا رکھا تھا.
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ
آیت ۸۹:۱۳ کھولیںآخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا.[1]
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ
آیت ۸۹:۱۴ کھولیںیقیناً تیرا رب گھات میں ہے.[1]
فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ
آیت ۸۹:۱۵ کھولیںانسان (کا یہ حال ہے کہ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت ونعمت دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا.[1]
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ
آیت ۸۹:۱۶ کھولیںاور جب وه اس کو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی (اور ذلیل کیا).[1]
كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ
آیت ۸۹:۱۷ کھولیںایسا ہرگز نہیں بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے.[1]
وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
آیت ۸۹:۱۸ کھولیںاور مسکینوں کے کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے.
وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلٗا لَّمّٗا
آیت ۸۹:۱۹ کھولیںاور (مردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو.
وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا
آیت ۸۹:۲۰ کھولیںاور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو.[1]
كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا
آیت ۸۹:۲۱ کھولیںیقیناً[1] جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی.
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا
آیت ۸۹:۲۲ کھولیںاور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے).[1]
وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ
آیت ۸۹:۲۳ کھولیںاور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی[1] اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟[2]
يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي
آیت ۸۹:۲۴ کھولیںوه کہے گا کہ کاش کہ میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا.[1]
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٞ
آیت ۸۹:۲۵ کھولیںپس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا.
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ
آیت ۸۹:۲۶ کھولیںنہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی.[1]
يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ
آیت ۸۹:۲۷ کھولیںاے اطمینان والی روح.
ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ
آیت ۸۹:۲۸ کھولیںتو اپنے رب کی طرف[1] لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے خوش.
فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي
آیت ۸۹:۲۹ کھولیںپس میرے خاص بندوں میں داخل ہو جا.
وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي
آیت ۸۹:۳۰ کھولیںاور میری جنت میں چلی جا.