الفجر ۸۹:۷
إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ
Irama thati alAAimad
تراجم
ستونوں والے ارم کے ساتھ.[1]
- إِرَمَ، عَادٍ سے عطف بیان یا بدل ہے۔ یہ قوم عاد کے دادا کا نام ہے۔ ان کا سلسلہ نسب ہے، عاد بن عوص بن ارم بن سام بن نوح۔ ( فتح القدیر ) اس کا مقصد یہ وضاحت ہے کہ یہ عاد اولیٰ ہے۔ ذات العماد ( ستونوں والے ) سے اشارہ ہے ان کی قوت وطاقت اور دراز قامتی کی طرف۔ علاوہ ازیں وہ فن تعمیر میں بھی بڑی مہارت رکھتے تھے اور نہایت مضبوط بنیادوں پر عظم الشان عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔ ذات العماد میں دونوں مفہوم شامل ہیں۔
اس اونچے ستونوں والی قوم ارم کے ساتھ [1]
- :”ارم“ قوم عاد کے جد اعلیٰ کا نام ہے، اس لیے قوم عاد کی جس شاخ کا یہاں ذکر ہے، اس کو عاد ارم کہا جاتا ہے۔ اور ان کو ستونوں والا کہنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ان کے قد و قامت اور ڈیل ڈول بہت زیادہ تھے اسی لیے آگے فرمایا گیا ہے کہ ان جیسے لوگ کہیں اور پیدا نہیں کیے گئے۔ اور بعض حضرات نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ انہوں نے اپنی تعمیرات میں بڑے بڑے ستون بنائے ہوئے تھے۔ ان کے پاس حضرت ہود ؑ کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا تھا جن کا مفصل واقعہ سورة اعراف : 65 اور سورة ہود : 50 میں گذر چکا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- إِرَمَiramaجو ارم کے تھے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِرَم
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ذَاتِdhātiوالے تھے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْعِمَادِl-ʿimādiجو ستونوں (والے تھے)
- مادہ
- عمد
- اصل لفظ
- عِماد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
ستونوں والے ارم کے ساتھ (١) ٧۔١ارم یہ قوم عاد کے دادا کا نام ہے، ان کا سلسلہ نسب ہے عاد بن عوص بن ارم بن سام بن نوح (فتح القدیر) ذات العماد سے اشارہ ہے ان کی قوت وطاقت اور دراز قامتی کی طرف، علاوہ ازیں وہ فن تعمیر میں بھی بری مہارت رکھتے تھے اور نہایت مضبوط بنا دوں پر عظیم الشان عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔ذات العماد میں دونوں ہی مفہوم شامل ہو سکتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan