الفجر ⁦۸۹:۲۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۴ · پارہ ۳۰

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ

Wala yoothiqu wathaqahu ahad

تراجم

نہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس لئے کہ اس روز تمام اختیارات صرف ایک اللہ کےپاس ہوں گے۔ دوسرے، کسی کو اس کے سامنے رائے یا دم زنی نہیں ہوگا حتیٰ کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی کسی کی سفارش تک نہیں کر سکے گا۔ ایسے حالات میں کافروں کو جو عذاب ہوگا اور جس طرح وہ اللہ کی قید وبند میں جکڑے ہوں گے، اس کا یہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا چہ جائکہ اس کا کچھ اندازہ ممکن ہو۔ یہ تو مجرموں اور ظالموں کا حال ہوگا لیکن اہل ایمان وطاعت کا حال اس سے بالکل مختلف ہوگا، جیسا کہ اگلی آیات میں ہے۔

اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑنے والا ہوگا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. يُوثِقُyūthiquباندھے گا
    مادہ
    وثق
    اصل لفظ
    يُوثِقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. وَثَاقَهُۥٓwathāqahuباندھنا اس کا
    مادہ
    وثق
    اصل لفظ
    وَثاق
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. أَحَدٌaḥadunکوئی ایک
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    أَحَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

نہ اس کی قید و بند جیسی کسی کی قیدو بند ہوگی۔ (۱) اس لیے کہ اس روز تمام اختیارات صرف ایک اللہ کے پاس ہوں گے، دوسرے کسی کو اس کے سامنے رائے یادم زنی نہیں ہوگا حتی کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارش تک نہیں کر سکے گا ایسے حالات میں کافروں کو جو عذاب ہوگا اور جس طرح وہ اللہ کی قید وبند میں جکڑے ہوں گے، اس کا یہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،چہ جائیکہ اس کا کچھ اندازہ ممکن ہو، یہ تو مجرموں اور ظالموں کا حال ہوگا لیکن اہل ایمان وطاعت کا حال اس سے بلکل مختلف ہوگا جیسا کہ اگلی آیات میں ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan