الفجر ⁦۸۹:۱۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۳ · پارہ ۳۰

كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ

Kalla bal la tukrimoonaalyateem

تراجم

ایسا ہرگز نہیں بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi

ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ [1] صرف یہی نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ تعالیٰ نے رزق کی تقسیم اپنی حکمت کے مطابق فرمائی ہے، لہٰذا رزق میں تنگی ہو تو اسے اپنی توہین سمجھنا بھی غلط ہے، اور رزق میں زیادتی ہو تو اسے اپنی عزت سے تعبیر کرنا بھی غلط ہے، کیونکہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے ایسے لوگوں کو مال و دولت سے نوازا ہے جو نیک نہیں ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كَلَّاkallāہرگز نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ردع
  2. بَلbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  3. لَّاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. تُكْرِمُونَtuk'rimūnaتم عزت دیتے
    مادہ
    كرم
    اصل لفظ
    أَكْرَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. ٱلْيَتِيمَl-yatīmaیتیم کو
    مادہ
    يتم
    اصل لفظ
    يَتِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ایسا ہرگز نہیں (١) بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے (٢) ١٧۔١یعنی بات اس طرح نہیں جیسے لوگ سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالٰی مال اپنے محبوب بندوں کو بھی دیتا ہے اور ناپسندیدہ افراد کو بھی اور وہ اپنے اور بیگانوں دونوں کو مبتلا کرتا ہے۔ اصل مدار دونوں حالتوں میں اللہ کی اطاعت پر ہے جب اللہ مال دے تو اللہ کا شکر کرے، تنگی آئے تو صبر کرے۔ ١٧۔٢ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے وہ گھر سب سے بہتر ہے جس میں یتیم کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے اور وہ گھر بدترین ہے جس میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی جائے۔ پھر اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کر کے فرمایا، میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ساتھ ساتھ ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں ساتھ ملی ہوئی ہیں (ابو داؤد)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan