الفجر ۸۹:۲۳
وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ
Wajee-a yawma-ithin bijahannamayawma-ithin yatathakkaru al-insanu waannalahu aththikra
تراجم
اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی[1] اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟[2]
- ستر ہزار لگاموں کے ساتھ جہنم جکڑی ہوئی ہوگی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔ (صحيح مسلم، كتاب الجنة، باب في شدة حر نار جهنم وبعد قعرها ترمذي، أبواب صفة جهنم، باب ما جاء في صفة النار) اسے عرش کے بائیں جانب کھڑا کر دیا جائے گا، پس اسے دیکھ کر تمام مقرب اور انبیا علیہم السلام گھٹنوں کے بل گر پڑیں گے اور ”يَا رَبِّ! نَفْسِي نَفْسِي“ پکاریں گے۔ (فتح القدیر) ۔
- یعنی یہ ہولناک منظر دیکھ کر انسان کی آنکھیں کھلیں گی اور اپنے کفر ومعاصی پر نادم ہوگا، لیکن اس روز اس ندامت اور نصیحت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اور اس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا، تو اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا ؟ [1]
- : اس وقت اگر کوئی شخص ایمان لانا بھی چاہے تو ایمان اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہوگا، ایمان تو وہی معتبر ہے جو قیامت اور موت کے آنے سے پہلے پہلے ہو۔
لفظ بہ لفظ
- وَجِا۟ىٓءَwajīaاور لائی جائے گی
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- يَوْمَئِذٍۭyawma-idhinاس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
- بِجَهَنَّمَbijahannamaجہنم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- جَهَنَّم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- يَوْمَئِذٍyawma-idhinاس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
- يَتَذَكَّرُyatadhakkaruیاد کرے گا/ نصیحت پائے گا
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- تَذَكَّرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْإِنسَٰنُl-insānuانسان
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- إِنسان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَأَنَّىٰwa-annāاور کہاں سے ہے/ ہوگی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَنَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ استفہام
- لَهُlahuاس کے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ٱلذِّكْرَىٰl-dhik'rāنصیحت
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذِكْرَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور جس دن جہنم بھی لائی جائے گی (١) اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اسکے سمجھنے کا فائدہ کہاں (٢) ٢٣۔١ ستر ہزار لگاموں کے ساتھ جہنم جکڑی ہوئی ہوگی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہونگے جو اسے کھینچ رہے ہونگے (صحیح مسلم) اسے عرش کے بائیں جانب کھڑا کر دیا جائے گا پس اسے دیکھ کر تمام مقرب اور انبیاء گھٹنوں کے بل گر پڑیں گے اور یارب نفسی نفسی پکاریں گے۔ (فتح القدیر) ٢٣۔٢ یعنی یہ ہولناک منظر دیکھ کر انسان کی آنکھیں کھلیں گی اور اپنے کفر و معاصی پر نادم ہوگا، لیکن اس روز ندامت اور نصیحت کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan