الفجر ⁦۸۹:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۳ · پارہ ۳۰

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ

Wallayli itha yasr

تراجم

اور رات کی جب وه چلنے لگے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جب آئے اور جب جائے، کیوں کہ سَيْرٌ (چلنا) آتے، جاتے دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔

اور رات کی جب وہ چل کھڑی ہو۔ [1] (کہ آخرت میں جزاء و سزا ضرور ہوگی)

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جب رات رخصت ہونے لگے، ان تمام دنوں اور راتوں کا حوالہ شاید اس لئے دیا گیا ہے کہ عرب کے کافر لوگ بھی ان کو مقدس سمجھتے تھے، ظاہر ہے کہ یہ تقدس ان دنوں اور راتوں میں خود سے نہیں آگیا ؛ بلکہ اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے اس لئے یہ سارے دن رات اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت پر دلالت کرتے ہیں، اور اس قدرت اور حکمت کا ایک مظاہرہ یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک اور بد کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہ فرمائے، بلکہ نیک لوگوں کو انعام دے اور برے لوگوں کو سزا ؛ چنانچہ اس سورت میں انہی دونوں باتوں کو نہایت بلیغ انداز میں بیان فرمایا گیا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّيْلِwa-al-layliاور قسم ہے رات کی
    مادہ
    ليل
    اصل لفظ
    لَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. إِذَاidhāجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  3. يَسْرِyasriوہ رخصت ہوتی ہو/ چلنے لگے
    مادہ
    سري
    اصل لفظ
    يَسْرِ
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

رات جب چلنے لگے۔ (۱) ٤۔۱یعنی جب آئے اور جب جائے، کیونکہ سیر (چلنا) آتے جاتے دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan