الفجر ⁦۸۹:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۳ · پارہ ۳۰

وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ 

WafirAAawna thee al-awtad

تراجم

اور فرعون کے ساتھ جو میخوں واﻻ تھا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑے لشکروں والا تھا جس کے پاس میخوں کی کثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ کر کھڑا کیا جاتا تھا۔ یا اس سے اس کے ظلم وستم کی طرف اشارہ ہے کہ میخوں کے ذریعے وہ لوگوں کو سزائیں دیتا تھا۔ (فتح القدیر) ۔

اور میخوں والے فرعون کے ساتھ کیا کیا ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : فرعون کو میخوں والا اس لئے کہا گیا کہ وہ لوگوں کو سزا دینے کے لئے ان کے ہاتھ پاؤں میں میخیں گاڑ دیا کرتا تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَفِرْعَوْنَwafir'ʿawnaاور فرعون کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِرْعَوْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  2. ذِىdhīوالا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلْأَوْتَادِl-awtādiجو میخوں والا تھا
    مادہ
    وتد
    اصل لفظ
    أَوْتاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا (١) ١٠۔١ اس کا مطلب ہے کہ بڑے لشکروں والا تھا جس کے پاس خیموں کی کثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ کر کھڑا کیا جاتا تھا۔ یا اس کے ظلم وستم کی طرف اشارہ ہے کہ میخوں کے ذریعے وہ لوگوں کو سزائیں دیتا تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan