البلد
Al-Balad
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
آیت ۹۰:۱ کھولیںمیں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں.[1]
وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
آیت ۹۰:۲ کھولیںاور آپ اس شہر میں مقیم ہیں.[1]
وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ
آیت ۹۰:۳ کھولیںاور (قسم ہے) انسانی باپ اور اوﻻد کی.[1]
لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ
آیت ۹۰:۴ کھولیںیقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے.[1]
أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٞ
آیت ۹۰:۵ کھولیںکیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟[1]
يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا
آیت ۹۰:۶ کھولیںکہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ.[1]
أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
آیت ۹۰:۷ کھولیںکیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟[1]
أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ
آیت ۹۰:۸ کھولیںکیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں.[1]
وَلِسَانٗا وَشَفَتَيۡنِ
آیت ۹۰:۹ کھولیںاور زبان اور دو ہونٹ (نہیں بنائے).[1]
وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ
آیت ۹۰:۱۰ کھولیںہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.[1]
فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ
آیت ۹۰:۱۱ کھولیںسو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا.[1]
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ
آیت ۹۰:۱۲ کھولیںاور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟.
فَكُّ رَقَبَةٍ
آیت ۹۰:۱۳ کھولیںکسی گردن (غلام ،لونڈی) کو آزاد کرنا.
أَوۡ إِطۡعَٰمٞ فِي يَوۡمٖ ذِي مَسۡغَبَةٖ
آیت ۹۰:۱۴ کھولیںیا بھوک والے دن کھانا کھلانا.
يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ
آیت ۹۰:۱۵ کھولیںکسی رشتہ دار یتیم کو.
أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ
آیت ۹۰:۱۶ کھولیںیا خاکسار مسکین کو.[1]
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ
آیت ۹۰:۱۷ کھولیںپھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے[1] اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.[2]
أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
آیت ۹۰:۱۸ کھولیںیہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے).
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
آیت ۹۰:۱۹ کھولیںاور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں.
عَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢ
آیت ۹۰:۲۰ کھولیںانہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری[1] ہوئی ہوگی.