البلد ⁦۹۰:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۴ · پارہ ۳۰

يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا

Yaqoolu ahlaktu malan lubada

تراجم

کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. لُبَدًا ۔ کثیر، ڈھیر۔ یعنی دنیا کے معاملات اور فضولیات میں خوب پیسہ اڑاتا ہے، پھر فخر کے طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا پھرتا ہے۔

کہتا ہے کہ : میں نے ڈھیروں مال اڑا ڈالا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : مکہ مکرمہ میں کئی کافر ایسے تھے جنہیں اپنی جسمانی طاقت پر ناز تھا، جب انہیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا جاتا تو کہتے تھے کہ ہمیں کوئی قابو میں نہیں کرسکتا، نیز وہ آپس میں دکھاوے کے طور پر کہتے تھے کہ ہم نے ڈھیر ساری دولت خرچ کی ہے، خاص طور پر یہ بات اس دولت کے بارے میں کہتے تھے جو انہوں نے آنحضرت ﷺ کی مخالفت اور دشمنی میں خرچ کی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَقُولُyaqūluوہ کہتا ہے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. أَهْلَكْتُahlaktuمیں نے ہلاک کیا
    مادہ
    هلك
    اصل لفظ
    أَهْلَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مَالًاmālanمال
    مادہ
    مول
    اصل لفظ
    مال
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لُّبَدًاlubadanڈھیروں
    مادہ
    لبد
    اصل لفظ
    لُبَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے بہت کچھ مال خرچ کر ڈالا (١) ٦۔١ یعنی دنیا کے معاملات اور فضولیات میں خوب پیسہ اڑاتا ہے، پھر فخر کے طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan