البلد ⁦۹۰:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۴ · پارہ ۳۰

وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ 

Wahadaynahu annajdayn

تراجم

ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی خیر کی بھی اور شر کی بھی اور ایمان کی بھی، سعادت کی بھی اور شقاوت کی بھی۔ جیسے فرمایا، إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (الدهر: 3 ) نَجْدٌ کے معنی ہیں، اونچی جگہ۔ اس لئے بعض نے یہ ترجمہ کیا ہے ”ہم نے انسان کی ( ماں کے ) دو پستانوں کی طرف رہنمائی کر دی“ یعنی وہ عالم شیر خوارگی میں ان سے اپنی خوراک حاصل کرے۔ لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔

اور ہم نے اس کو دونوں راستے بتا دیئے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ : انسان کو اللہ تعالیٰ نے نیکی اور بدی کے دونوں راستے دکھادئے ہیں اور اختیار دیا ہے کہ اپنی مرضی سے جو راستہ چاہو اختیار کرسکتے ہو، لیکن بدی کا راستہ اختیار کروگے تو سزا ہوگی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَهَدَيْنَٰهُwahadaynāhuاور راہ دکھائی ہم نے اس کو/ دکھائے ہم نے اس کو
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلنَّجْدَيْنِl-najdayniدو راستوں کی/ دو راستے
    مادہ
    نجد
    اصل لفظ
    نَجْدَيْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے (١) ١٠۔١ یعنی خیر کی بھی شر کی بھی اور ایمان کی بھی، سعادت کی بھی اور بد بختی کی بھی، جیسے فرمایا، بعض نے یہ ترجمہ کیا ہے، ہم نے انسان کی (ماں کے) دو پستانوں کی طرف رہنمائی کر دی یعنی وہ عالم شیر خوارگی میں ان سے خوراک حاصل کرے لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan