الليل

Al-Lail

سورت ۹۲ · آیات: ۲۱ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۱⁩ کھولیں

    قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔

  2. وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

    آیت ⁦۹۲:۲⁩ کھولیں

    اور دن کی جب اس کا اجالا پھیل جائے۔

  3. وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ

    آیت ⁦۹۲:۳⁩ کھولیں

    اور اس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔

  4. إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

    آیت ⁦۹۲:۴⁩ کھولیں

    کہ حقیقت میں تم لوگوں کی کوششیں الگ الگ قسم کی ہیں۔ [1]

    1. : کوششوں سے مراد اعمال ہیں اور مطلب یہ ہے کہ انسانوں کے اعمال مختلف قسم کے ہیں، اچھے بھی اور برے بھی، اور ان اعمال کے نتائج بھی مختلف ہیں، جیسا کے آگے آرہا ہے، یہ بات کہنے کے لئے رات اور دن کی قسم کھانے کا شاید یہ مقصد ہے کہ جس طرح رات اور دن کے نتائج مختلف ہیں، اسی طرح نیکی اور بدی کے نتائج بھی مختلف ہیں، اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے نر اور مادہ کی خاصیتیں الگ الگ رکھی ہیں، اسی طری اعمال کی خاصیتیں بھی جدا جدا ہیں۔
  5. فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۵⁩ کھولیں

    اب جس کسی نے (اللہ کے راستے میں مال) دیا، اور تقوی اختیار کیا۔

  6. وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۶⁩ کھولیں

    اور سب سے اچھی بات کو دل سے مانا۔ [1]

    1. : سب سے اچھی بات سے مراد دین اسلام اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی جنت ہے۔
  7. فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۷⁩ کھولیں

    تو ہم اس کو آرام کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ [1]

    1. : آرام کی منزل سے مراد جنت ہے، کیونکہ حقیقی آرام کی جگہ وہی ہے، دنیا میں تو ہر آرام کے ساتھ کوئی نہ کوئی تکلیف لگی رہتی ہے۔ اور تیار کرانے سے مراد یہ ہے کہ ان اعمال کی توفیق دیں گے جو جنت تک پہنچانے والے ہوں۔ واضح رہے کہ قرآن کریم میں جو لفظ ”نیسرہ“ آیا ہے۔ اس کا ترجمہ جو ”تیاری کرا دینے“ سے کیا گیا ہے، وہ اس لفظ کی تشریح میں علامہ آلوسی کی پیروی میں کیا گیا ہے (دیکھئے روح المعانی : 512)
  8. وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۸⁩ کھولیں

    رہا وہ شخص جس نے بخل سے کام لیا، اور (اللہ سے) بےنیازی اختیار کی۔

  9. وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۹⁩ کھولیں

    اور سب سے اچھی بات کو جھٹلایا۔

  10. فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ 

    آیت ⁦۹۲:۱۰⁩ کھولیں

    تو ہم اس کو تکلیف کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ [1]

    1. : تکلیف کی منزل سے مراد دوزخ ہے، کیونکہ حقیقی تکلیف وہیں کی ہے، اور تیاری کرانے سے مراد یہ ہے کہ وہ جس جس گناہ میں مبتلا ہونا چاہے گا، اسے مبتلا ہونے دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے نیکی کی توفیق نہیں ہوگی، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ہولناک وعید سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔
  11. وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

    آیت ⁦۹۲:۱۱⁩ کھولیں

    اور جب ایسا شخص تباہی کے گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا۔

  12. إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۱۲⁩ کھولیں

    یہ سچ ہے کہ راستہ بتلا دینا ہمارے ذمے ہے۔

  13. وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۱۳⁩ کھولیں

    اور یہ بھی سچ ہے کہ آخرت اور دنیا دونوں ہمارے قبضے میں ہیں۔ [1]

    1. : لہذا یہ حق ہم کو ہی حاصل ہے کہ دنیا میں رہنے کے لیے انسان کو احکام اور ہدایات عطا فرمائیں اور آخر میں ان احکام و ہدایات کی تعمیل یا خلاف ورزی پر ثواب اور عذاب کا فیصلہ کریں۔
  14. فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارٗا تَلَظَّىٰ

    آیت ⁦۹۲:۱۴⁩ کھولیں

    لہذا میں نے تمہیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کردیا ہے۔

  15. لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى

    آیت ⁦۹۲:۱۵⁩ کھولیں

    اس آگ میں کوئی اور نہیں، وہی بدبخت داخل ہوگا۔

  16. ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

    آیت ⁦۹۲:۱۶⁩ کھولیں

    جس نے حق کو جھٹلایا، اور منہ موڑا۔

  17. وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى

    آیت ⁦۹۲:۱۷⁩ کھولیں

    اور اس سے ایسے پرہیزگار شخص کو دور رکھا جائے گا۔

  18. ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

    آیت ⁦۹۲:۱۸⁩ کھولیں

    جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے۔ [1]

    1. : یعنی اللہ تعالیٰ کے راستے میں جو کچھ خرچ کرتا ہے اس میں دکھاوا مقصود نہیں ہوتا، بلکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہوتی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایسے خرچ کرنے سے انسان کو اخلاقی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیتیں حضرت ابوبکر صدیق کی تعریف میں نازل ہوئی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں بہت خرچ کرتے تھے، تاہم الفاظ عام ہیں، اور ہر اس شخص کے لئے خوشخبری پر مشتمل ہیں جو ان صفات کا حامل ہے۔
  19. وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةٖ تُجۡزَىٰٓ

    آیت ⁦۹۲:۱۹⁩ کھولیں

    حالانکہ اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں تھا جس کا بدلہ دیا جاتا۔

  20. إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ 

    آیت ⁦۹۲:۲۰⁩ کھولیں

    البتہ وہ صرف اپنے اس پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے جس کی شان سب سے اونچی ہے۔

  21. وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ

    آیت ⁦۹۲:۲۱⁩ کھولیں

    یقین رکھو ایسا شخص عنقریب خوش ہوجائے گا۔ [1]

    1. : اس مختصر جملے میں نعمتوں کی ایک کائنات پوشیدہ ہے۔ یعنی جنت میں اس کو اپنے اعمال کا ایسا صلہ ملے گا کہ وہ صحیح معنوں میں خوش ہوجائے گا۔