الليل ۹۲:۷
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ
Fasanuyassiruhu lilyusra
تراجم
تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.[1]
- يُسْرَى کا مطلب نیکی اور الْخَصْلَةُ الْحُسْنَى ہے۔ یعنی ہم اس کو نیکی واطاعت کی توفیق دیتے اور ان کو اس کے لئے آسان کر دیتے ہیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق (رضي الله عنه) کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جنہوں نے چھ غلام آزاد کیے، جنہیں اہل مکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے سخت اذیت دیتے تھے۔ ( فتح القدیر ) ۔
تو ہم اس کو آرام کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ [1]
- : آرام کی منزل سے مراد جنت ہے، کیونکہ حقیقی آرام کی جگہ وہی ہے، دنیا میں تو ہر آرام کے ساتھ کوئی نہ کوئی تکلیف لگی رہتی ہے۔ اور تیار کرانے سے مراد یہ ہے کہ ان اعمال کی توفیق دیں گے جو جنت تک پہنچانے والے ہوں۔ واضح رہے کہ قرآن کریم میں جو لفظ ”نیسرہ“ آیا ہے۔ اس کا ترجمہ جو ”تیاری کرا دینے“ سے کیا گیا ہے، وہ اس لفظ کی تشریح میں علامہ آلوسی کی پیروی میں کیا گیا ہے (دیکھئے روح المعانی : 512)
لفظ بہ لفظ
تفسیر
تو ہم بھی اسکو آسان راستے کی سہولت دیں گے۔ ۷۔۲یعنی ہم بھی اس کو اس سے نیکی اور اطاعت کی توفیق دیتے اور ان کو اس کے لیے آسان کر دیتے ہیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابو بکر کے بارے میں نازل ہوئی ہے جنہوں نے چھ غلام آزاد کیے، جنہیں اہل مکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے سخت اذیت دیتے تھے۔ (فتح القدیر)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan