الليل ۹۲:۱۳
وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ
Wa-inna lana lal-akhirata wal-oola
تراجم
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.[1]
- یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیوں کہ ہر طالب کو ہم ہی اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔
اور یہ بھی سچ ہے کہ آخرت اور دنیا دونوں ہمارے قبضے میں ہیں۔ [1]
- : لہذا یہ حق ہم کو ہی حاصل ہے کہ دنیا میں رہنے کے لیے انسان کو احکام اور ہدایات عطا فرمائیں اور آخر میں ان احکام و ہدایات کی تعمیل یا خلاف ورزی پر ثواب اور عذاب کا فیصلہ کریں۔
لفظ بہ لفظ
- وَإِنَّwa-innaاور بیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب
- لَنَاlanāہمارے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- لَلْءَاخِرَةَlalākhirataالبتہ آخرت ہے
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأُولَىٰwal-ūlāاور اولیٰ / دنیا
- مادہ
- اول
- اصل لفظ
- أَوَّل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے (١)۔ ١٣۔١ یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیونکہ ہر طالب کو ہم اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan