الليل ⁦۹۲:۲۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۶ · پارہ ۳۰

وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ

Walasawfa yarda

تراجم

یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یا وہ راضی ہو جائے گا، یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کی نعمتیں اور عزت وشرف عطا فرمائے گا، جس سے وہ راضی ہو جائے گا۔ اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابوبکر صدیق (رضي الله عنه) کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے یہ عام ہیں۔ جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الٰہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔

یقین رکھو ایسا شخص عنقریب خوش ہوجائے گا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس مختصر جملے میں نعمتوں کی ایک کائنات پوشیدہ ہے۔ یعنی جنت میں اس کو اپنے اعمال کا ایسا صلہ ملے گا کہ وہ صحیح معنوں میں خوش ہوجائے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَسَوْفَwalasawfaاور البتہ عنقریب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    سَوْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ استقبال
  2. يَرْضَىٰyarḍāوہ راضی ہوجائے گا
    مادہ
    رضو
    اصل لفظ
    رَضِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

یقیناً وہ (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا (١) ٢١۔١ یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالٰی اسے جنت کی نعمتیں اور عزت و شرف عطا فرمائے گا۔ جس سے وہ راضی ہو جائے گا، اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابو بکر کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے عام ہیں جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan