الليل ⁦۹۲:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۵ · پارہ ۳۰

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ 

Fasanuyassiruhu lilAAusra

تراجم

تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. عُسْرَى( تنگی ) سےمراد کفر ومعصیت اور طریق شر ہے۔ یعنی ہم اس کے لئے نافرمانی کا راستہ آسان کر دیں گے، جس سے اس کے لئے خیر وسعادت کے راستے مشکل ہو جائیں گے۔ قرآن مجید میں یہ مضمون کئی جگہ بیان کیا گیا ہے کہ جو خیر ورشد کا راستہ اپناتا ہے، اس کے صلے میں اللہ اسے خیر کی توفیق سے نوازتا ہے اور جو شر ومعصیت کو اختیار کرتا ہے، اللہ اس کو اس کے حال پر چھوڑدیتا ہے اور یہ اس تقدیر کے مطابق ہی ہوتا ہے جو اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ ( ابن کثیر ) یہ مضمون حدیث میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا تم عمل کرو، ہر شخص جس کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے، وہ اس کے لئے آسان کر دیا جاتا ہے، جو اہل سعادت سے ہوتا ہے، اسے اہل سعادت والے عمل کی توفیق دے دی جاتی ہے اور جو اہل شقاوت سے ہوتا ہے، اس کے لئے اہل شقاوت والے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة الليل )

تو ہم اس کو تکلیف کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : تکلیف کی منزل سے مراد دوزخ ہے، کیونکہ حقیقی تکلیف وہیں کی ہے، اور تیاری کرانے سے مراد یہ ہے کہ وہ جس جس گناہ میں مبتلا ہونا چاہے گا، اسے مبتلا ہونے دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے نیکی کی توفیق نہیں ہوگی، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ہولناک وعید سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَسَنُيَسِّرُهُۥfasanuyassiruhuپس عنقریب ہم آسانی دیں گے اس کو
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يَسَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. لِلْعُسْرَىٰlil'ʿus'rāتنگی کے لئے
    مادہ
    عسر
    اصل لفظ
    عُسْرَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

تو ہم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے۔ (۱) ۱۰۔۱تنگی سے مراد کفر ومعصیت اور طریق شر ہے، یعنی ہم اس کے لیے نافرمانی کا راستہ آسان کر دیں گے، جس سے اس کے لیے خیر وسعادت کے راستے مشکل ہو جائیں گے، قرآن مجید میں یہ مضمون کئی جگہ بیان کیا گیا ہے کہ جو خیر و رشد کا راستہ اپناتا ہے اس کے صلے میں اللہ اسے خیر و توفیق سے نوازتا ہے اور جو شر و معصیت کو اختیار کرتا ہے اللہ اس کو اس کے حال پر چھوڑتا ہے یہ اس کی تقدیر کے مطابق ہوتا ہے جو اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ (ابن کثیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan