الليل ۹۲:۱۸
ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
Allathee yu/tee malahuyatazakka
تراجم
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.
جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے۔ [1]
- : یعنی اللہ تعالیٰ کے راستے میں جو کچھ خرچ کرتا ہے اس میں دکھاوا مقصود نہیں ہوتا، بلکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہوتی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایسے خرچ کرنے سے انسان کو اخلاقی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیتیں حضرت ابوبکر صدیق کی تعریف میں نازل ہوئی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں بہت خرچ کرتے تھے، تاہم الفاظ عام ہیں، اور ہر اس شخص کے لئے خوشخبری پر مشتمل ہیں جو ان صفات کا حامل ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے (١) ١٨۔١ یعنی جو اپنا مال اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے تاکہ اس کا نفس بھی اور اس کا مال بھی پاک ہو جائے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan