الشمس

Ash-Shams

سورت ۹۱ · آیات: ۱۵ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱⁩ کھولیں

    قسم ہے سورج کی اور اس کی پھیلی ہوئی دھوپ کی۔ [1]

    1. : سورج کو عربی میں ”شمس“ کہتے ہیں، اور اسی کے نام پر اس سورت کا نام سورة الشمس ہے۔ سورت میں اصل مضمون یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے دل میں نیکی اور بدی دونوں قسم کے تقاضے پیدا فرمائے ہیں، اب انسان کا کام یہ ہے کہ وہ نیکی کے تقاضوں پر عمل کرے، اور برائی سے اپنے آپ کو روکے۔ یہ بات کہنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے سورج، چاند اور دن اور رات کی قسمیں کھائی ہیں۔ اس میں شائد اشارہ یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے سورج کی اور دن کی روشنی بھی پیدا کی ہے اور رات کا اندھیرا بھی، اسی طرح انسان کو نیکی کے کاموں کی بھی صلاحیت دی ہے اور بدی کے کاموں کی بھی۔
  2. وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۲⁩ کھولیں

    اور چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے پیچھے آئے۔

  3. وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۳⁩ کھولیں

    اور دن کی جب وہ سورج کا جلوہ دکھا دے۔

  4. وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۴⁩ کھولیں

    اور رات کی جب وہ اس پر چھا کر اسے چھپالے۔

  5. وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۵⁩ کھولیں

    اور قسم ہے آسمان کی، اور اس کی جس نے اسے بنایا۔

  6. وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۶⁩ کھولیں

    اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے بچھایا۔

  7. وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۷⁩ کھولیں

    اور انسانی جان کی، اور اس کی جس نے اسے سنوارا۔

  8. فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۸⁩ کھولیں

    پھر اس کے دل میں وہ بات بھی ڈال دی جو اس کے لیے بدکاری کی ہے، اور وہ بھی جو اس کے لیے پرہیزگاری کی ہے۔

  9. قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۹⁩ کھولیں

    فلاح اسے ملے گی جو اس نفس کو پاکیزہ بنائے۔ [1]

    1. : نفس کو پاکیزہ بنانے کا مطلب یہی ہے کہ انسان کے دل میں جو اچھی خواہشات اور اچھے جذبات پیدا ہوتے ہیں، انہیں ابھار کر اس پر عمل کرے اور جو بری خواہشات اور جذبات پیدا ہوتے ہیں انہیں دبائے اسی طرح مسلسل مشق کرتے رہنے سے نفس پاکیزہ ہو کر وہ نفس مطمئنہ بن جاتا ہے۔ جس کا ذکر سورة الفجر کی آخری آیتوں میں گذرا ہے۔
  10. وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا 

    آیت ⁦۹۱:۱۰⁩ کھولیں

    اور نامراد وہ ہوگا جو اس کو (گناہ میں) دھنسا دے۔

  11. كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ

    آیت ⁦۹۱:۱۱⁩ کھولیں

    قوم ثمود نے اپنی سرکشی سے (پیغمبر کو) جھٹلایا۔

  12. إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۲⁩ کھولیں

    جب ان کا سب سے سنگدل شخص اٹھ کھڑا ہوا۔

  13. فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۳⁩ کھولیں

    تو اللہ کے پیغمبر نے ان سے کہا کہ : خبردار ! اللہ کی اونٹنی کا اور اس کے پانی پینے کا پورا خیال رکھنا۔

  14. فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۴⁩ کھولیں

    پھر بھی انہوں نے پیغبر کو جھٹلایا، اور اس اونٹنی کو مار ڈالا [1] نتیجہ یہ کہ ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا کر سب کو برابر کردیا۔ [2]

    1. : قوم ثمود کے مطالبے پر اللہ تعالیٰ نے ایک اونٹنی پیدا فرمائی تھی، اور لوگوں سے کہا تھا کہ ایک دن کنویں سے یہ پانی پئے گی اور دوسرے دن تم پانی بھر لیا کرنا، لیکن اس قوم کا ایک سنگدل شحص نے جس کا نام ”قدار“ بتایا جاتا ہے، اونٹنی کو قتل کردیا، اس کے بعد اس قوم پر ایسا عذاب آیا تفصیل کے لیے دیکھئے سورة اعراف : 73 اور اس کا حاشیہ 4: یعنی سب فنا ہوگئے اور کوئی باقی نہیں بچا۔
  15. وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۵⁩ کھولیں

    اور اللہ کو اس کے کسی برے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے۔ [1]

    1. : جب انسانوں کا کوئی لشکر کسی بستی میں تباہی مچائے تو اسے خوف بھی ہوتا ہے کہ کوئی اس سے انتقام نہ لے، ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو ہلاک کرتا ہے تو اسے کسی کے انتقام کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔