الشمس ۹۱:۱۵
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا
Wala yakhafu AAuqbaha
تراجم
وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]
- یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اس نے انہیں سزا دی ہے کہ کوئی بڑی طاقت اس کا اس سے بدلہ لے گی۔ وہ انجام سے بےخوف ہے کیوں کہ کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر ہی ہو، جو اس سے انتقام لینے کی قدرت رکھتی ہو۔
اور اللہ کو اس کے کسی برے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے۔ [1]
- : جب انسانوں کا کوئی لشکر کسی بستی میں تباہی مچائے تو اسے خوف بھی ہوتا ہے کہ کوئی اس سے انتقام نہ لے، ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو ہلاک کرتا ہے تو اسے کسی کے انتقام کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
وہ نہیں ڈرتا اس کے تباہ کن انجام سے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan