الشمس ⁦۹۱:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۵ · پارہ ۳۰

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا

Fakaththaboohu faAAaqaroohafadamdama AAalayhim rabbuhum bithanbihim fasawwaha

تراجم

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi

پھر بھی انہوں نے پیغبر کو جھٹلایا، اور اس اونٹنی کو مار ڈالا [1] نتیجہ یہ کہ ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا کر سب کو برابر کردیا۔ [2]

Mufti Taqi Usmani
  1. : قوم ثمود کے مطالبے پر اللہ تعالیٰ نے ایک اونٹنی پیدا فرمائی تھی، اور لوگوں سے کہا تھا کہ ایک دن کنویں سے یہ پانی پئے گی اور دوسرے دن تم پانی بھر لیا کرنا، لیکن اس قوم کا ایک سنگدل شحص نے جس کا نام ”قدار“ بتایا جاتا ہے، اونٹنی کو قتل کردیا، اس کے بعد اس قوم پر ایسا عذاب آیا تفصیل کے لیے دیکھئے سورة اعراف : 73 اور اس کا حاشیہ 4: یعنی سب فنا ہوگئے اور کوئی باقی نہیں بچا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَذَّبُوهُfakadhabūhuتو انہوں نے جھٹلایا اس کو
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. فَعَقَرُوهَاfaʿaqarūhāپھر کاٹ ڈالا اس کو
    مادہ
    عقر
    اصل لفظ
    عَقَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. فَدَمْدَمَfadamdamaتو ہلاکت ڈالی
    مادہ
    دمدم
    اصل لفظ
    دَمْدَمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ سببیت · فعل
  4. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. رَبُّهُمrabbuhumان کے رب نے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. بِذَنۢبِهِمْbidhanbihimان کے گناہوں کی وجہ سے
    مادہ
    ذنب
    اصل لفظ
    ذَنب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  7. فَسَوَّىٰهَاfasawwāhāپھر برابر کردیا اس کو
    مادہ
    سوي
    اصل لفظ
    سَوَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں (۱)، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی پھر (۲) ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کر دیا۔ (۳) ۱٤۔۱یہ کام ایک شخص قدار نے کیا تھا لیکن چوں کہ اس شرارت میں قوم بھی اس کے ساتھ تھی اس لیے اس میں سب کو برابر کا مجرم قرار دیا گیا، اور تکذیب اور اونٹنی کی کوچیں کاٹنے کی نسبت پوری قوم کی طرف کی گئی، جس سے یہ اصول معلوم ہوا کہ ایک برائی پر نکیر کرنے کے بجائے اسے پسند کرتی ہو تو اللہ کے ہاں پوری قوم اس برائی کی مرتکب قرار پائے گی اور اس جرم یا برائی میں برابر کی شریک سمجھی جائے گی۔ ۱٤۔۲ان کو ہلاک کر دیا اور ان پر سخت عذاب نازل کیا۔ ۱٤۔۳۔ یعنی اس عذاب میں سب کو برابر کر دیا، کسی کو نہیں چھوڑا،چھوٹا بڑا، سب کو نیست ونابود کر دیا گیا یا زمین کو ان پر برابر کر دیا یعنی سب کو تہ خاک کر دیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan