الشمس ⁦۹۱:۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۵ · پارہ ۳۰

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا

Qad aflaha man zakkaha

تراجم

جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ آخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔

فلاح اسے ملے گی جو اس نفس کو پاکیزہ بنائے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : نفس کو پاکیزہ بنانے کا مطلب یہی ہے کہ انسان کے دل میں جو اچھی خواہشات اور اچھے جذبات پیدا ہوتے ہیں، انہیں ابھار کر اس پر عمل کرے اور جو بری خواہشات اور جذبات پیدا ہوتے ہیں انہیں دبائے اسی طرح مسلسل مشق کرتے رہنے سے نفس پاکیزہ ہو کر وہ نفس مطمئنہ بن جاتا ہے۔ جس کا ذکر سورة الفجر کی آخری آیتوں میں گذرا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْqadیقیناً
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تحقیق
  2. أَفْلَحَaflaḥaفلاح پا گیا
    مادہ
    فلح
    اصل لفظ
    أَفْلَحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مَنmanجس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. زَكَّىٰهَاzakkāhāپاک کیا اس کو
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    زَكَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا (١)۔ ٩۔١ شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ اخروی فوز و فلاح سے ہمکنار ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan