الضحى
Ad-Dhuhaa
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ
آیت ۹۳:۱ کھولیں(اے پیغمبر) قسم ہے چڑھتے دن کی روشنی کی۔
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ
آیت ۹۳:۲ کھولیںاور رات کی جب اس کا اندھیرا بیٹھ جائے۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
آیت ۹۳:۳ کھولیںکہ تمہارے پروردگار نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے۔ [1]
- : نبوت کے بعد شروع شروع میں کچھ دن ایسے گزرے جس میں حضور اقدس ﷺ کے پاس کوئی وحی نہیں آئی اس پر ابولہب کی بیوی نے طعنہ دیا کہ تمہارے پروردگار نے ناراض ہو کر تمہیں چھوڑدیا ہے، اس پر یہ سورت نازل ہوئی تھی، ضحی عربی میں دن چڑھنے کے وقت جو روشنی ہوتی ہے اس کو کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پہلی آیت میں اس کی قسم کھائی ہے اس لئے اس سورت کا نام سورة الضحی ہے۔ اور چڑھتے دن اور اندھیری رات کی قسم کھانے سے غالباً اس طرف اشارہ ہے کہ رات کو جب اندھیرا ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اب دن کی روشنی نہیں آئے گی، اسی طرح اگر کسی مصلحت کی وجہ سے وحی کچھ دن نہیں آئی تو اس سے یہ نتیجہ نکالنا کسی طرح درست نہیں ہے کہ (معاذ اللہ) اللہ تعالیٰ آپ ﷺ سے ناراض ہوگیا ہے۔
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
آیت ۹۳:۴ کھولیںاور یقینا آگے آنے والے حالات تمہارے لیے پہلے حالات سے بہتر ہیں۔ [1]
- : آگے آنے والے حالات سے مراد آخرت کی نعمتیں بھی ہوسکتی ہیں، اور پہلے حالات سے دنیا، اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی مبارک زندگی میں ہر آن آپ کے درجات میں ترقی ہوتی رہے گی، اور دشمنوں کی طرف سے آپ کو تکلیفیں پہنچ رہی ہیں، آخر کار وہ دور ہو کر آپ ہی کا بول بالا ہوگا۔
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ
آیت ۹۳:۵ کھولیںاور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا اتنا دے گا کہ تم خوش ہوجاؤ گے۔
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ
آیت ۹۳:۶ کھولیںکیا اس نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا، پھر (تمہیں) ٹھکانا دیا ؟ [1]
- : حضور اقدس ﷺ کے والد آپ کی پیدائش سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے اور والدہ کا بھی بہت کم عمری میں انتقال ہوگیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے دادا عبدالمطلب اور آپ کے چچا ابو طالب کے دل میں آپ کی ایسی محبت ڈال دی کہ انہوں نے آپ کو اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز رکھ کر پالا تھا۔
وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ
آیت ۹۳:۷ کھولیںاور تمہیں راستے سے ناواقف پایا تو راستہ دکھایا [1]
- : یعنی آپ وحی نازل ہونے سے پہلے شریعت کے احکام سے ناواقف تھے۔ اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعے آپ کو شریعت عطا فرمائی۔ نیز بعض روایتوں میں کچھ ایسے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں جن میں آپ کسی سفر کے دوران راستہ بھول گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طریقے پر آپ کو راستے پر لگا دیا۔ ہوسکتا ہے کہ اس آیت میں اس قسم کے کسی واقعے کی طرف بھی اشارہ ہو۔
وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ
آیت ۹۳:۸ کھولیںاور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا۔ [1]
- : حضرت خدیجہ ؓ کے ساتھ آپ نے تجارت میں جو شرکت فرمائی، اس سے آپ کو اچھا خاصا نفع حاصل ہوا تھا۔
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
آیت ۹۳:۹ کھولیںاب جو یتیم ہے تم اس پر سختی مت کرنا۔
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
آیت ۹۳:۱۰ کھولیںاور جو سوال کرنے والا ہو، اسے جھڑکنا نہیں۔ [1]
- : سوال کرنے والے سے مراد وہ شخص بھی ہوسکتا ہے جو مالی مدد چاہتا ہو، اور وہ بھی جو حق طلبی کے ساتھ دین کے بارے میں کوئی سوال کرنا چاہتا ہو۔ دونوں کو جھڑکنے سے منع کیا گیا ہے۔ اگر کوئی عذر ہو تو نرمی سے معذرت کرلینی چاہیے۔
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
آیت ۹۳:۱۱ کھولیںاور جو تمہارے پروردگار کی نعمت ہے اس کا تذکرہ کرتے رہنا۔